Jump to ratings and reviews

Sniper By Riaz Aqib Kohlar

814 pages, Hardcover

Published January 1, 2020

Loading...
Loading...

About the author

Riaz Aqib Kohlar

8 books4 followers

Ratings & Reviews

What do you think?

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
3 (33%)
4 stars
6 (66%)
3 stars
0 (0%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 1 of 1 review
Profile Image for Dil Nawaz.
344 reviews16 followers
September 3, 2026
بقول ریاض عاقب کوہلر صاحب کے یہ ایک سچی داستان ہے لیکن جب آپ اسے پڑھیں گے تو اس ناول کو ایک رومانوی ناول زیادہ بول سکتے ہیں۔

ہمارا ہیرو ایک سنائپر ہے جو ناول کے شروع میں بھارت میں کارروائی کرنے جاتا ہے اور کامیابی سے واپس آتا ہے۔
اگر یہ سچی داستان ہے تو مجھے کافی حیرانی ہوئی امریکہ سے لے کر کشمیر تک لڑکیاں ہمارے ہیرو کو دل دے بیٹھی ہیں۔ امریکن آفیسر تو جان ہی نہیں چھوڑ رہی اس کے پیچھے پیچھے افغانستان پھر وزیرستان تک کھنگال ڈالا اور بولی جانو میں آپ کے لیے ہی در بدر ماری ماری پھر رہی ہوں، مجھے کیا امریکن سروس سے۔ وہ کیا بولتے ہیں — مجھے اپنی جان بنا لو ورنہ تمہاری جان لے لوں گی۔

وہ امریکن آفیسر اسے جگہ جگہ سے جان بچانے میں مدد کر رہی ہے اور اپنے آفیسرز کو دھوکہ دے رہی ہے۔ اور ہمارا ہیرو سنائپر جس کے پیچھے امریکہ بھی پڑا ہے کہ ہمارا کام کر دو کہ ایسا سنائپر پھر نہ ملے گا ہمیں۔

ہیرو بھی کمال کا ہے امریکہ سے لے کر افغانستان اور بھارت سے لے کر وزیرستان سب جگہ وہ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہر جگہ کامیابی کے ساتھ نکل جاتا ہے۔ ٹارگٹ بھارت میں ہو، امریکہ میں ہو، وزیرستان میں ہو، افغانستان میں ہو سب کو ٹارگٹ کرتا ہے۔
ویسے ناول میں سنائپر کی زندگی کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔ کافی تفصیلی ناول ہے مجھے ایک مہینہ لگا روزانہ تھوڑا تھوڑا مکمل کرنے میں۔ آخر میں ہیرو کی دو شادیاں تو ہو جاتی ہیں تیسری ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے۔ تیسری والی امریکن ہوتی ہے۔
میرے خیال سے ناول کا پارٹ 2 اور 3 بھی ہے وہ ابھی نہیں دیکھا۔

باقی ناول ہے بہت دلچسپ ظاہر ہے اصلی واقعات سے مشابہت ہوگی لیکن رومانوی معاملے میں میری سمجھ نہیں آتا کہ یہ ایک سچی داستان ہے کہ نہیں۔ باقی وہ پڑھنے والوں کو پڑھ کر پتہ چلے گا۔

رانا دل نواز
کراچی
Displaying 1 - 1 of 1 review