This travelogue of Hunza, the mountainous valley in Gigit Baltistan region of Pakistan, contains within it, all the beauty, aesthetic and the nostalgia that hold attraction for tourists. The famous Altit Fort, Karimabad, apples, apricots of Hunza, the shining ice wall of the Rakaposhi mountain, passu peak, Gojal valley, Hunza River Khunjerab Pass, the glaciers in Hunza – so many beautiful sights for which this valley has got the name of “Heaven on Earth”
گلگت کی تنہائی، اس کی دور افتادگی اور اُداسی میں ہی اِس کی کشش پنہاں ہے۔
ایک ایسی تہذیب جو کسی حد تک جدیدیت کے رنگ سے بچی ہوئی ہے۔
ایک ایسا گوشہ جس کے چاروں طرف کھڑے پہاڑوں نے پُوری دُنیا کا شوروغل روک رکھا ہے۔
اس کی ہوائیں ازل سے وہی ہیں جو خالق نے زندگی کا سانس دیتے وقت کائنات کو عطا کی تھیں، اِن میں انسانی اور صنعتی آلودگینہیں ہے۔
یہ ایک ایسا قفس ہے جس کے گوشے میں آرام بہت ہے۔ یہاں صرف دریائے گلگت کی ہلکی سی آواز ہے یا باغوں میں چلنے والیہواؤں کی سرسراہٹ ہے۔ اُداسی وہ ہے جو روزِ ازل سے انسان اپنے اندر لئے پھرتا ہے اور یہاں آکر وہ ظاہر ہو جاتی ہے۔
۔۔۔
ہُنزہ روڈ پر ایک کاروان سرائے ... جہاں سیب کے درخت ہیں اور آبشار گرتی ہے۔ گلگت کی نسبت یہاں ہوا مختلف ہے، سیبوںکی خوشبو میں رچی ہوئی، چٹان میں سے گرتے پانی سے نم آلود اور درختوں کی چھاؤں کی وجہ سے قدرے خنک مگر خوشگوار...