Alhamdulillah! Completed this great book #Review تبصرہ کتاب محمدِ عربی صل اللہ علیہ وسلم
یہ کتاب محمد عنایت اللہ سبحانی کی تصنیف ہے. مصر میں محکمہ تعلیم و تربیت کے نگرانِ عام الاستاذ محمد احمد برانق کی نگرانی و سر پرستی میں سیرتِ نبوی صل اللہ علیہ وسلم پر ایک مجموعہ شائع ہوا تھا جو چودہ حصوں پر مشتمل تھا اس مجموعے کو اردو میں ترجمہ کرنے کی سعادت محمد عنایت اللہ سبحانی کو نصیب ہوئی.
رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کا نام اسلام ہے جس پر انسان کی فلاح و نجات کا دارومدار ہے. حقیقی اطاعت کی بنیاد اور روح یہی محبت اور تعظیم ہے. یہ دونوں جذبات کسی کے بارے میں جتنے زیادہ ہوتے ہیں، اس کی اطاعت اتنی ہی کامل اور پائیدار ہوتی ہے، آسانی سے بے چون و چرا ہوتی ہے، ذوق و شوق سے ہوتی ہے، جوش اور ولولہ سے ہوتی ہے، اور شرف و عزت سمجھ کر ہوتی ہے، پھر آدمی اطاعت پر ہی قناعت نہیں کرتا. ایک قدم آگے بڑھ کر اتباع کی کوشش کرتا ہے. اپنے پیشوا کی ایک ایک بات اور ایک ایک ادا کو محبت و عظمت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اپنے آپ کو اسی رنگ میں رنگنے کی فکر کرتا ہے. سرور عالم صل اللہ علیہ وسلم سے محبت و عقیدت اور آپ صل اللہ علیہ وسلم کی عظمت و برتری کے احساس کی اس کیفیت کو پیدا کرنے اور پروان چڑھانے کا واحد ذریعہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ پاک کا مطالعہ ہے. یوں کہیے کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہم سے جس اطاعت کا مطالبہ کیا گیا ہے. ایک سلیم الفطرت انسان کے اندر اس اطاعت کا جذبہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطالعہ سے خود بخود پیدا ہوتا ہے، پیدا کرنا نہیں پڑتا. یہ مطالعہ غور سے ہونا چاہیے اور بار بار ہونا چاہیے کیونکہ عظمت و برتری کا احساس تو ایک بار کے مطالعہ سے بھی کسی حد تک ہو سکتا ہے لیکن محبت پیدا کرنے کے لیے بار بار مطالعہ کرنا ضروری ہے. میں نے یہ کتاب بڑی محبت سے پڑھی ہے اور میں خود کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ کائنات کی اس عظیم ہستی کے بارے میں لکھی گئی کتاب پر اپنا اظہار خیال کر سکوں. یہ کتاب پڑھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے. آپ بھی اس کتاب کو ضرور پڑھیے گا. اللہ سبحان و تعالیٰ ہمیں سنت رسول صل اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
SubhanAllah bohot kubsurat book meray pyary nabi HAZRAT MUHAMMAD (sallallahu alaihi wasallam) ki seerat pa aur unki zindagi pa jitni kitabe likhi jae kab ha lekin MASHALLAH sa ye book bhi apni misal ap ha