حسان دانش انیس سو چودہ میں ہندوستان اترپردیش کے ضلع مظفر گڑھ کےایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں دو وقت پیٹ بھرنے میں زندگی کی ساری توانائیاں صرف ہوجاتی تھیں ۔احسان دانش قسمت کی ستم ظریفی کی وجہ سے چار جماعتوں سے آگے تو نہ پڑھ سکے تاہم ،دن بھرمزدوری کے بعد وہ رات بھر جاگ کرغربت اور مزدوری سے حاصل ہونے والے تجربات کو شعروں کی شکل میں ڈھالتے۔
احسان دانش نے نہ صرف شعری ادب میں اپنا لوہا منوایا بلکہ نثری ادب میں بھی اپنا نام پیدا کیا۔ ان کا سب سے اہم کارنامہ “جہان دانش” ہے۔احسان دانش کے بچپن سے لڑکپن تک کے حالات و واقعات کے بیان میں کہیں بھی کڑواہٹ کا احساس نہیں ملتا۔
اردو ادب میں کتنے ہی ایسے نام ہونگے جنھوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی لیکن اردو ادب میں وہ مقام نہ بنا سکے جو احسان دانش نےحاصل کیا۔ احسان دانش کے اسی سے زائد ادبی مجموعے شائع کئے گئے تاہم انکے بیشتر مجموعے شائع کرنے کے لئے وسائل نہ ہونے کی بنا پر ابھی تحریری حالت میں ہی ہیں زیر نظر کتاب انکی خود نوشت ہے۔