مری گردن میں بانہیں ڈال دی ہیں
تم اپنے آپ سے اکتا گئے کیا
...
اک زمانہ جسے کہے قاتل
مرے شانے پہ سر نہادہ تھی
یہ غزل دین اس غزال کی ہے
جس میں ہم سے وفا زیادہ تھی
...
محبت زندگی بھر کا سفر ہے
کوئی منزل یہاں دو گام پر نہیں
یہ دل مائل ہے اک سادہ ادا پر
کسی مہوش کسی گلفام پر نہیں
...