Mirza Athar Baig is a Pakistani novelist, playwright and short story writer. He is associated with the Philosophy Department at the Government College University in Lahore. His fiction works include the novel Ghulam Bagh (The Garden of Slaves) which is considered one of the central works of literature in the Urdu language. The novel has acquired cult following among the youth and prestige among Urdu language critics. Three editions of Ghulam Bagh have been published in Pakistan within two years.
In addition to Ghulam Bagh, a collection of his short stories, titled Beh Afsana (The Non-story) was published in 2008. His second novel, Sifar se aik tak (From zero to one) was published in 2009.
Athar Baig has also written several television plays, including Daldal, Hissar, Khwab Tamasha and Nashaib.
This is a much hailed modern Urdu novel written by philosophy professor & well-known man of letters Mirza Athar Baig. I had been attracted to it as it promised to be a book of ideas and had heard both high praise as well as some complaints as to its vast volume (878 pages) as well as real or perceived obscurity of theme & language(s). It resided in my library for several years and only very recently I got an opportunity to read it after watching an interview with the author.
I had an instinctive feeling that if the novel does have an academic and philosophical feel to it I would actually appreciate that, as academic-authors/academics/teachesr who turned to fiction have produced some major and distinctive works that I have tremendously enjoyed. Umberto Eco, Amitav Ghosh, Milan Kundera, Louise Bourgeois and William Golding are of course all notable examples and their works have a definite scholarly and cerebral ring to it. Ghulam Bagh - a collection of ruins from various ages and its encircling modern buildings - is both a physical space of pivotal importance to the story as well as a metaphor for time, history, heritage and decline.
The novel's protagonist Kabir Mehdi appears to be based on the author himself - both due to his philosophical bent, thought processes and intellectual preoccupations as well as the travails of becoming a novelist that he undergoes and describes. In the earlier part of the novel there is a really evocative description of the Pothohar plaeteau from where the author and indeed the protagonist hais. I wish it had figured more prominently even later in the book but it doesn't.
The middle of the book contains several chapters of note-taking and observations by the main protagonist that are avowedly delirious and bordering on insanity - ہزیانی is the word used. While they have their moments in terms of sharpness of observation and wordplay as well as social irreverence and critique, at times I found them rather difficult going. Admittedly they are meant to capture the elusiveness and difficulty of the creative process as Kabir Mehdi grapples with disparate ideas and inspirations and also explores the nature of his interest in and relationship with Zohra. Time and we again we come passages that are very evocative and forceful.
وحشت کی کمال منظر کشی۔
“کبیر اور زہرہ کی آنکھوں میں وحشت بھری تھی۔ وحشت جو برباد مقامات کے پرہول سناٹے کو سن لینے اور اور ویرانوں میں بے آواز گھومتی ہوا کے اچانک چھو لینے پر طاری ہو جاتی ہے۔”
Ultimately revolving around a few key characters I read Ghulam Bagh as a narrative about the decline and fall of individuals and civilizations as hedonism, excess, sensuality, decadence and moral decline hold supreme. One of the main characters is the herbalist, purveyor of medicines and aphrodisiacs to the rich lustful and salacious, and the quack doctor Yawar Atai. Hailing from the debased and wretched Mangar Jati people he inherits a book of aphrodisiac formulae which he then utilizes to set up a roaring business in that trade. Chapter 2 that is titled 'The Epics of the Lowest People' is to me the most brilliant part of the book and a grand critique of conventional racist anthropology, Social Darwinism, imperialism, race complexes and prejudices, and the subjugation, objectification and type-casting/categorization of traditional people. This is a theme that recurs and reappears in various forms in the rest of the novel. Another powerful theme is that of the exploration of what sanity and insanity mean and whether they have permeable and hard to distinguish boundaries; also whether such states can even be defined with any certainty and whether they are nothing but relative and subjective perspectives.
The main story revolves around the outspoken and deeply reflective Kabir who openly questions established order, ideas, norms and hypocrisies; Yawar Atai's sensitive and traumatized daughter and Kabir's romantic interest Zohra; Kabir's friend and an earnest, empathetic and well-meaning doctor Nasir; their mutual friend a German archeologist Hoffman, and various other characters of lesser importance, including some very well drawn customers of Yawar Atai.
While excavations of the ruins of the mysterious Ghulam Bagh as well as pursuit of the mysterious doings of Yawar Atai provide the backdrop stories, the novel is essentially a compendium of philosophical and metaphysical exchanges on a variety of subjects; meditations on history, civilization, human nature and evolution; social critique; human emotions and relationships, the nature and purpose of personal and social moralities and ethics, and various other themes. Its steal varies from the real to surreal and at times even burlesque/ludicrous. It is distinctly dialogic in emphasis and style rather than plot or character driven, though Kabir's character is dominant and often even domineering. Readers of conventional novels may, therefore, find the going rather staid and at times and the cerebral and rhetorical digressions and interludes somewhat distracting. But arguably that is precisely what makes the novel very distinctive in Urdu and it can be regarded as a treat for those partial to these aspects and familiar with such writing in global literature.
Ghulam Bagh is widely and rightly regarded as a pioneering, innovative and significant book as well as phase in the evolution of the Urdu novel and prose. A work of massive ambition and scope it ushers Urdu literature into a new and modern that is cognizant of literary and philosophical developments and aspirations globally. The novelist's subsequent works have helped further develop this particular style and mode and manner of discourse; they have also cemented his status as one of the most innovative, thoughtful as well as thought-provoking Urdu fiction writers and thinkers.
In summation: Ghulam Bagh by Mirza Athar Beg is widely regarded as one of the most innovative, philosophical and modern Urdu novels. It does not lend itself to an easy categorization and engages in multiple historical, cultural, civilizational and intellectual explorations. Rich in ideas and discourses, it is complex and open to multiple interpretations.
یہ ناول اپنے انداز و بیاں اور زبان کے اعتبار سے اردو ادب میں اپنی طرز کا ا ایک انوکھا تجربہ ہے۔ مرزا صاحب نے لسانیات کے جو تجربات اس میں کیے ہیں وہ داد دینے کے قابل ہیں۔ ایک ناول نہیں ایک اہنٹی ناول ہے۔ یہ قاری کو ایک علیحدہ دنیا میں لے جاتا ہے اور آپ کو انرد تک جنجھوڑتا ہے۔ یہ ایک انتہائی مشکل ناول ہے ۔ پہلا اس کا کی زبان مشکل ہے۔ اردو اصطلاحات کو بہت ہی غیر رسمی اور تخلیقی پیرائے میں استعمال کیا گیا ہے کہ قاری کا ذہن کچھ دیر کے لیے سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ دوسرا اس میں کچھ مابعد الجدیدیت اور فلسفہ کے انتہائی اہم امور کی چھیڑا گیا ہے۔ متن کیا ہوتا ہے، اور قاری کیا ہوتا ہے۔ کیا کوئی ایک ہی کتاب لکھنا ممکن ہے، اگر اصل طاقت قاری یا پاڑی کے ہاس ہوتی ہے تو لکھاری کی کیا اوقات ہے، کیا حقیقت کا زبان سے باہر کوئی وجود ہے بھی یا نہیں، اگر ہے تو کیا ہے، کسی شخص کو کب یہ احساس ہوتا ہے کہ اس کی زبان حقیقت کی صحیح عکاسی نہیں کرتی، اورا گر آپ کی زبان اور حقیقت کا رشتہ ٹوٹ جائے تو پھر بندہ کیا کرے۔ کیا تیس چالیس ہزار الفاظ کی وکیبلری پر اترانا ٹھیک ہے؟ دوسرا یہ کتاب کیا ہوتی ہے، کیا کتاب وہ ہوتی ہے جو لکھاری کے ذہن میں ہوتی ہے یا وہ جو قاری یا پاڑی پڑھتا ہے۔ کیا حقیقت کا کوئی وجود ہے بھی یا یہ صرف ایک لسانی تشکیل ہے۔ کیا فلسفے کے اکثر مسائل صرف لسانی تو نہیں۔ کیا ایک لکھاری کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی کتاب صرف اپنے لیے لکھے اور اس کا صرف ایک مطلب اخذ کرے۔ کیا وہ اپنی کتاب کو کہہ سکتا ہے کہ " یہ ایک کتاب نہیں ہے" کیا وہ اپنی تحریر کو کہہ سکتا ہے کہ یہ لاتحریر ہے۔ بطور ایک لکھاری کے مجھے ناول یا کہانی لکھتے ہوئے ہمیشہ یہ معمہ درپیش رہا کہ میں پڑھنے والے کو اپنے کرداروں کی کیفیات یا گردو نواح کے بارے میں کیسے بتاؤں اس ناول میں اس پر بھی بہت شاندار بحث کی گئی۔ یعنی کہانی لکھنے کے دو بڑے طریقے ہیں پہلا یہ کہ آپ خدا بن کر ہر کردار کے ذہن میں جھانکیں اور اپنے قارئیں کو بھی وہاں لے جائیں دوسرا کسی ایک کردار کی آنکھ سے سب کچھ دکھائیں۔ کبھی کبھی ناولوں اور کہانیوں میں جو اوٹ پٹانگ صورتحال پیدا کی جاتی ہے اسکا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ کسی طرح قاری کو کردار کی کیفیت کے بارے میں بتایا جائے۔ اور بتایا بھی ایسے جاتا ہے کہ چھپانے کا ایلیمنٹ بھی رہے۔ یہ ناول ہماری اخلاقی حساسیت ہر بھی گہری ضرب لگاتا ہے۔ اس ناول نے سکھایا کہ یہ جو دو ٹکے کی اخلاقیت اور حساسیت کا ڈھونگ اور دائرہ ہم اپنے کرداروں کے گرد کھینچتے ہیں وہ ہمارا اپنا بنایا ہوا ہے۔ ہمارے کرداروں کے بارے میں کوئی بھی کردار گندہ سوچ بھی سکتا ہے اور اس ہر عمل پیدا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ جو الفاط کے پاک پوتر رشتے ہم نے قائم کیے ہوئے ہیں یہ بھی ہمارا دکھاوا ہی ہے۔
ناول کی تھیم چار کرداروں کے گرد گھومتی ہے جس میں اول اور سب سے دلچسپ کبیر مہدی ہے جو مختلف قلمی ناموں سے دائجسٹوں میں اول فول لکھتا ہے اور ہر وقت بک بک کرتا رہتا ہے۔ اس کی ایک ہی تمنا ہے کہ زندگی میں کوئی بڑی کتاب اپنے اصل نام سے شائع کروائے دوسرا ناصر ہے جو ایک ہاؤس سائیکیٹرسٹ ہے ہاف مین جو جرمن آرکیالوجسٹ ہے جو غلام باغ پر تحقیق کر رہا ہے زہرہ جو اس تلاش میں ہے کہ اس کی اصل پہچان کیا ہے، زیرہ کے باپ نے مردانہ طاقت بڑھانے کا ایک ایسا نسخہ پالیا ہے جس کی ذریعے وہ اشرافیہ میں اپنا اثر رسوخ بڑھا چکا ہے
اپنی تمام تلخیوں کے باوجود یہ کتاب ہنسا ہنسا کر پاگل کردیتی ہے ۔ مجھے نہیں یاد پڑتا میں ابن انشاء یا مشتاق یوسفی کے مزاح کے علاوہ اتنا یہنسا ہوں۔ اور یہ مزاح مکمل طور پر صورتحال کی ایبسرڈٹی سے پیدا ہوتا ہے۔ کبیر کی یاوہ گوئی یا بک بک ایک کمال ہے اسے کبیر کی اپنی خواہش کے مطابق اردو ادب کی ایک نئی صبف بک بک قرار دے دینا چاہیہے۔
یہ ناول مرزا صاحب کے عمیق مشاہدہ، فلسفہ اور خیالات کا مخ ہے. اس کو مکمل ہونے میں شاید چودہ برس لگے. کسی کی چودہ برس کی ریاضت پر صرف اس لیے صرفِ نظر نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کسی کو سمجھ نہ آئے. اس ناول کی بارے میں ملی جلی رائے سننے کو ملی. کسی نے تعریف کی اور اس کا مقام کافی اونچا سجھایا. کسی نے اس کو پسند نہ کیا. مگر میرے لیے یہ چیلنج کی حیثیت اختیار کرگیا تھا۔ یہ ناول زبر زیر، حاکم محکوم، مالک غلام اور حاوی محو کا فسانہ ہے. سنا یہی تھا کہ یہ ناول سب کچھ کے بارے میں ہے، اور یقین مانیے کہ یہ سچ ہے. اس کے اسپیکٹرم کو محدود شمار کیا جا ہی نہیں سکتا. اس ناول کی روایت میں اور بیانیہ میں بہت زیادہ تجربات ہوئے. کبھی کہانی کو کسی ایک کردار کے بیانیے میں بیان کیا گیا اور کبھی کہانی کے اندر کسی نوٹ بک یا کتاب کے مواد کو ہی ناول کی زمین سمجھایا گیا. کبھی اس ناول میں خطوط کو ہی بیانیہ فرض کیا گیا اور کبھی کوئی ماضی کے جھروکوں سے کسی ایک کردار کو بیان کیا گیا. یہ ناول بے شک ذہنی غلامی کا نوحہ ہے. ایک ایک نشانی جو گورا چھوڑ کر گیا ہے، اس کی حقیقت یہی ہے کہ شاید ہم یہ جان سکیں کہ وقت کبھی نہیں بدلا. جیسا کہ کہا گیا ہے "اسی لمحے میں دیکھو". برصغیر کی نسلوں اور ذات پات کی کی تقسیم یہاں ہی انجام پائی گئی ہے. یہ مُورز کے بعد دوسری نسل ہے جو اپنے ہی جیسے لوگوں سے نفرت کرتی ہے۔ اس ناول کے ایک ایک فقرے میں ایک پورا فلسفہ ہے. ایسا نہیں ہوسکتا کہ اس کو اتنی آسانی سے جذب کیا جاسکے. عموماً اس کا شمار اس کے اسلوب کی وجہ سے اردو کے مضبوط ناولوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ کبھی کبھار نقاد تخلیق کو قاری کے ساتھ رابطے کی بجائے اس کی بُنت، تکنیک کی جدت کو سامنے رکھ کر اس کی پذیرائی کرتا ہے . اس ناول کا سب سے بڑا چیلنج عام قاری کے ساتھ تعلق ہے. کیوں کہ اس ناول کی نوحہ خوانی کی گونج تقریباً ہر (بظاہر) غیر محکوم دل کے اندر سنائی دینی چاہیے۔ کبیر مہدی کے اندر مصنف نے خیالات کی آزادی اور بغادت کی تمثیل تخلیق کی ہے. اس معاشرے میں کچھ طاقتیں پرانے آقاؤں کی طرح ابھی تک اپنی مرضی سے خیالات کی ترسیل چاہتی ہیں. جو ان کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اس کا انجام کبیر کی طرح ہوتا ہے. شومئی قسمت کبیر بے چارے کو پہلا رگڑا اس وقت لگا جب وہ یہ مان چکا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ فقط "لفظوں کی مزدوری" کرے۔ زہرہ کے اندر مصنف نے ہر محکوم شخص کی آزادی کے تصور رکھا ہے. زہرہ بمثل ہاروت ماروت ان کی تباہی کی وجہ بنتی ہے. زہرہ آزاد سوچ، آزاد افکار اور آزاد نظریات کا استعارہ ہے. جو بھی اس کی جستجو میں پڑتا ہے، وہ تباہ ہوجاتا ہے۔ بحیثیت قاری مجھے ابھی تک اس بات کا جواب کیوں نہیں ملا کہ ہمارے مصنفین آج تک عام قاری کی ذہنی سطح پر کیوں نہیں پہنچ سکے. بات تجرید یا تمثیل نگاری کی نہیں ہے. بات قاری کے اندر اپنا خیال پہنچانے کی ہے. میں نے کچھ ہی نوبل انعام یافتہ مصنفین کو پڑھا ہے. مجھے تو کبھی ایسا نہیں لگا کہ وہ میرے جیسے عام قاری کے دماغ میں گھر نہ کرسکے. ایسا تو کبھی نہ لگا کہ ان کو سمجھنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا. اس کی واضح مثال البرٹ کامیو کا "اجنبی" ہے. مجھے نہیں یاد پڑتا تھا کہ کبھی کچھ ایسا پڑھا ہو کہ جو وہی ہو جن کے جوابات میں نے زندگی میں ڈھونڈے ہوں. مرزا صاحب نے جس طرح اہلِ دانش کی آسمانی رویے کی طرف طنزاً اشارہ کیا، وہ خود بدقسمتی سے اسی علت کا شکار نظر آئے. اگر ہم اپنے افکار سے لوگوں کے خیالات بدلنا چاہتے ہیں تو ہم کو قاری کی سطح پر آنا ہوگا. اسٹیفن کنگ نے جیسے کہا ہے کہ لکھنا بہرحال قاری کی زندگی کو نکھارنا ہی ہے. آپ اسی صورت میں لوگوں کے اذہان کو نئی راہ دے سکتے ہیں جب آپ خود ان کی سطح پر آسکیں۔ بہرحال نجانے مرزا صاحب کے مزاح پر کوئی بات نہیں کرتا، کیوں کہ ان کے تینوں ناول تلخ مزاح کی عجیب و غریب تھیم کے گرد بھی گھومتے ہیں. یقیناً زندگی میں ایک بار دوبارہ پڑھنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
یہ ایک ازلی بک بک ہے، ایسی بکواس ہے جو کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی صورت ہمارے اندر سے اندر کی جانب بہتی ہوئی اخراج کے راستے تلاش کرتی رہتی ہے۔ ایسے لمحات کی تلاش کہ جن میں انزال کی کیفیت طاری ہو اور اخراج لازم ہو کر کسی لسانی دورے کی صورت ابل پڑے۔ ہیجان کی اُن گھڑیوں میں جب تمام احساسات الفاظ بن کر خارج ہوجائیں اور ایک گونگا پن طاری ہوجائے، اُس ہی جزبات، خیالات اور تعلقات کے گونگے پن کا نام غلام باغ ہے۔
بدلتے اسالیب اور منفرد انداز میں لکھے اس ناول میں مرزا اطہر بیگ اپنے کرداروں کی ظاہری ساخت، پہناووں اور آواز و انداز کی بجائے اُن کی سوچ اور خیالات کے ذریعے ہمارے اذہان میں اُتر کر اُن الجھنوں کو بھی بیان کر جاتے ہیں جو مختلف قسم کی اذیتوں، ذلتوں، حیرتوں، دکھوں، خود فریبیوں، فیصلوں، واہموں اور محبتوں سے گزرتے ہوئے ہمارے لاشعور کا حصہ بن گئی ہوں۔ ایسے خیالات جنہیں ہم جھٹک دیتے یا مسلسل رد کرتے چلے جاتے ہیں یا ایسے جو زبردستی ہمارے اعصاب پر سوار ہوجاتے ہیں، مرزا صاحب اُنہیں بھی بیان کردیتے ہیں اور اس بیان کرنے میں جو مشکل پیش آتی ہے اس کو بھی بیان کرتے ہوئے بات کی تہہ تک آسانی سے پہنچ کر حیران کردیتے ہیں۔
اس منفرد ناول کا مرکزی کردار ’کبیر‘ ایک کرائے کا لکھاری ہے جو مختلف قلمی ناموں سے دنیا کے ہر موضوع پر کسی بھی قسم کے نقطہ نظر کو ثابت کرنے کیلئے مدلل طریقے سے لکھتا ہے اور قلم کا سوداگر بن جاتا ہے، لیکن اپنے دلائل سے دوسروں کو قائل کرلینے کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال کبیر جو کسی بھی نظرئیے کو سچ ثابت کرنے اور پھر اسی شدت سے اسے جھوٹ بھی ثابت کر دینے کو ایک کھیل سمجھتا ہے، بذات خود ایک نفسیاتی بحران میں مبتلا نظر آتا ہے۔
ناول کی کہانی ہمارے معاشرے کی ایک ایسی ’کمزوری’ کے گرد گھومتی ہے جسے ناول ہی کا ایک کردار اپنی طاقت بنا کر بادشاہ گر بن جاتا ہے۔ اور اس کمزوری کی آڑ میں اشرافیہ کا ٹھٹہ اڑاتا اور ان کے بخیئے ادھیڑتا نظر آتا ہے۔ وہ کمزوری کیا ہے، یہ جاننے کیلئے یا تو آپ اس ناول کو پڑھئیے یا گلی کوچوں کی دیواروں پر چھپے اشتہارات کو پڑھئیے۔
اس پورے ناول میں کبیر اور غلام باغ کے کھنڈرات تھیم کی سطح پر ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ کبیر اپنے اصل کام اور اپنی پہچان کی کھوج میں اور غلام باغ کے کھنڈرات کو کھوجنے والے اس کے اصل بنانے والوں اور اس میں موجود خزانے کی تلاش میں۔ اور ان کا تھیم کی سطح پر جڑا ہونا ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے علامتی طور پر ہمارے خطے کے تہذیبی ہذیان کی طرف اشارہ ہو، جہاں اکثریت اپنی اصل شناخت اور اپنے عظیم ماضی کے کھنڈرات میں چھپے نادیدہ خزانوں کی کھوج میں مبتلا سچ اور جھوٹ کے کھیل میں مصروف ہے۔
اس ناول کو پڑھ کر مجھے محسوس ہوا کہ مرزا صاحب جانتے بوجھتے اپنے قاری کو کہانی کی گہرائی میں لے جا کر خود ہی باہر لے آتے ہیں۔ بات کو کسی مضحکہ خیز انداز یا مکالمے کے ذریعے سطحی بنا دیتے ہیں پھر کسی نئی بات کی گہرائی میں لے جاتے ہیں اور پھر باہر نکال دیتے ہیں، جیسے سمندر ہو کہ مسلسل ڈبوتا اور نکال کر پھینک دیتا ہو۔ اور جب ہم اس میں سے نکلتے ہیں تو لگتا ہے جیسے بچت ہوگئی اور ہم ڈوبے نہیں۔
گو دونوں ناول ہئیت میں یکسر مختلف ہیں لیکن پھر بھی اس ناول کے مجھ پر پڑنے والے اثرات کا موازنہ میں شمس الرحمان فاروقی کے ناول ’کئی چاند تھے سر آسماں ’ سے کرنا چاہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ادبی حیثیت میں یہ دونوں ایک دوسرے سے کسی بھی طرح کم نہیں۔ ایک میرے دل میں گھر کر گیا ہے تو دوسرا دماغ پر سوار ہوگیا ہے۔
جس طرح فاروقی اپنے ناول کی دنیا میں لے جاتے ہیں تو ہم ان کی بسائی دنیا میں غرق ہوجاتے ہیں اور اُن کے ہولوگرام میں اُتر کر حیرت کدوں میں بھٹک جاتے ہیں، یہاں ویسا نہیں ہوتا۔ یہاں محسوس ہوتا ہے جیسے کتاب اچھی تھی، بہت منفرد تھی لیکن ہم مبہوت نہ ہوئے۔ پھر آہستہ آہستہ ہم پر کُھلنے لگتا ہے کہ مرزا صاحب نے اپنی بسائی دنیا میں ہمیں تو اترنے نہ دیا لیکن وہ خود ہمارے ہی مکالموں میں اتر گئے ہیں اور اُن کے بنائے کردار ہمیں اپنے اردگرد لوگوں میں نظر آنے لگ گئے ہیں۔ جیسے ایک غیر مرئی پردہ سا تھا جسے ہٹاتے ہوئے کہہ کر چل دئیے ہوں کہ یہ۔ایک۔پردہ۔نہیں۔ہے۔
Hard to describe this novel, chaotic in style, in narrative, in plot but delectable, every word of it, every sentence! Innovative experiments in crafting sentences, hilariously lascivious and seductive! A celebration of words, waywardness of language! Peeling sordid, dreary, rancid layers off the sleazy aspects of Pakistani society. Philosophically elusive at many places! ( A long, detailed review will follow inshallalh).
کچھ کتابیں صرف پڑھی نہیں جاتیں بلکہ انسان ان میں سمو دیا جاتا ہے۔ غلام باغ بھی ایسی ہی ایک کتاب ہے۔ اس ناول کو پڑھتے ہوئے یوں محسوس ہوا جیسے میں اس کی کہانی کا حصہ بن چکی ہوں۔ کردار میرے آس پاس ہیں اور میں ان کی گہری فکری اور فلسفیانہ گفتگو میں خود کو آہستہ آہستہ کھو دینے لگتی ہوں ناول میں بہت سے واقعات رونما ہوتے ہیں اور جب کہانی اپنے اختتام کے قریب پہنچتی ہے تو دل میں ایک خواہش جنم لیتی ہے کہ کاش یہ کتاب کبھی ختم نہ ہو۔ میں مکالموں سے لطف اندوز ہو رہی تھی سوچ رہی تھی کہ سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے مگر پھر مصنف ایک ایسا دھچکا دیتا ہے کہ سمجھ نہیں آتا یہ ہوا کیا میں نے چند لمحوں کے لیے کتاب بند کر دی اور یہ سوچتی رہی کیا ہوا اور کیوں ہوا کیا اس ہونے کا ہونا ضروری تھاشائد یہی تو ادب کی اصل خوبصورتی ہے یہ بھی غنیمت ہے کہ بیگ صاحب نے یہ کرب ناک موڑ کتاب کی آخری صفحات میں دیا ورنہ اسے پڑھنا مشکل ہوجا تا
تبصرہ نگار: محمد فاروق بیگ مرزااطہر بیگ کا ناول ’غلام باغ‘ اکیسویں صدی کے نت نئے موضوعات اور فلسفہ ہائے لیے ہوئے غیر روایتی اندازمیں لکھا گیاہے۔ یہ ناول اپنے اندر فلسفیانہ پس منظر رکھتا ہے۔ اس ناول میں مابعد نوآبادیاتی صورتِ حال کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔ ناول کا انتساب ’’ارذل نسلوں کے نام‘‘ ہے، جو انسانی فلسفۂ حیات کا منظر نامہ ہے۔مصنف کے بقول یہ ناول 2001ء میں مکمل ہو گیا تھا لیکن 2006ء میں شائع ہوا۔ مرزا اطہر بیگ کے ناول غلام باغ کی اشاعت اردو فکشن کی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے۔ بیسویں صدی کے فکشن میں ہونے والے مختلف النوع تجربات سے آگاہ قاری کے لیے غلام باغ کی نثر اور اس کا بیانیہ اجنبی نہیں ہے۔ مصنف نے روایتی زبان کے سانچے میں رہتے ہوئے غیر روایتی بات کر کے دکھائی ہے۔ زبان و بیان کا یہ سارا کھیل اپنے جوہر میں لمحۂ موجود کو گرفت میں لینے کا کھیل ہے۔ وقت غلام باغ کا اہم موضوع ہے۔ وقت کے بیان کے لیے مصنف نے ناول میں لفظ لمحہ کا کافی استعمال کیا ہے۔ ناول کی کہانی ماضی، حال اور مستقبل کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ تاہم قاری کے لئے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ کردار اس وقت کس کیفیت میں ہے بلکہ مصنف کے الفاظ میں کس لمحاتی کیفیت میں ہے۔ اگر ہم کہیں کہ ’غلام باغ‘ اور’ آگ کا دریا‘ میں اس تناظر میں قریب قریب مماثلت ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ لیکن مرزا اطہر بیگ نے اسے ایک بالکل الگ طریقہ کار سے برتا ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے عارف وقار لکھتے ہیں:’’ مرزا اطہر بیگ نے صورتِ حال کو اپنے لئے اِس سے بھی زیادہ پیچیدہ یوں بنا لیا ہے کہ وہ گزرتے وقت میں موجود ایک سے زیادہ اعمال و افعال کو بیک وقت اپنے بیانیے کی گرفت میں لینے کی سعی کرتے ہیں۔ہم سب کا روزمرہ تجربہ ہے کہ ہر لمحے ہمارے ارد گرد زندگی کہلانے والے ہنگامۂ رستخاخیز کے کئی مناظر چل رہے ہوتے ہیں۔ مثلاً راہ چلتے ہماری جیب سے اگر ایک سکّہ زمین پر جاگرے تو ہم شاید خود کو لعن طعن کریں گے، سوچیں گے کہ اسے اُٹھانے کے لئے زمین پہ جھکنا چاہیے یا اس نقصان کا کڑوا گھونٹ بھر کے آگے نکل جانا چاہیے۔ اگر ہمارا کوئی ہم سفر بھی ہے تو شاید وہ بھی سِکے کے بارے میں اور خود ہمارے بارے میں کوئی رائے قائم کر رہا ہوگا۔ سڑک کے پار کھڑے ایک بھکاری نے اگر سکّہ گرتے دیکھ لیا ہے تو وہ الگ اس تک رسائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہوگا‘‘۔ ان مناظر میں ق��بل ِ غور نکتہ یہ ہے کہ ہم، ہمارادوسرا اورکوئی تیسرا فرد جو کچھ بھی سوچ رہے ہیں یا کر رہے ہیں وہ تمام اعمال بیک وقت سرزد ہو رہے ہیں۔تحریری طور پر ان کا بیان آگے پیچھے الگ الگ ظاہر ہوتا ہے۔اس طرح کے کسی بیان کی کوئی ایسی صورت ہو سکتی ہے کہ یہ تینوں اعمال آگے پیچھے آنے کی بجائے اپنی مساوی اہمیت کے ساتھ بیک وقت بیان ہوسکیں؟ مرزا اطہر بیگ اپنے ناول میں عملی طور پر اس سوال کا جواب دیتے نظر آتے ہیں۔ بقول ڈاکٹر سہیل احمد خان : ’’غلام باغ ایک بہت وسیع دائرے کا ناول ہے۔ اس کے بیانیے میں ماضی کی آسیبی پرچھائیاں، حال کی بے ترتیبی اور مستقبل کا الجھاؤ ایک دوسرے سے متصادم دکھائی دیتے ہیں۔ اس تصادم سے جو شور پیدا ہوتا ہے وہ ہماری موجودہ عصری کیفیت کا شور ہے۔‘‘ غلام باغ میں چار مرکزی کردار ہیں۔ کبیر، ناصر، ہاف مین اورزہرہ۔ یہ کردار نوجوان ہیں۔ کبیرجو کہ ناول کا ہیرو ہے، ایک لکھاری ہے جو ��پنی گزر اوقات کے لئے مختلف رسالوں میں مختلف قلمی ناموں سے کہانیاں اور مضامین لکھتا ہے۔ کبیر کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی بہترین کہانی اس نے ابھی لکھی ہی نہیں اور جب بھی وہ کہانی لکھے گا، اس کہانی کو وہ اپنے اصلی نام سے پیش کرے گا۔ مصنف نے اسے بیک وقت مفکر اور فلسفی اور’ نظریہ باز‘ کے روپ میں پیش کیا ہے۔دوسرا اہم کردار کبیر کا دوست ڈاکٹر ناصرہے۔ناول میں ناصر کی ڈیوٹی ہسپتا ل کے سائیکیاٹری وارڈ میں ہے۔ تیسرا اہم کردار ایک جرمن آرکیالوجسٹ ہاف مین ہے جوجرمنی کی کسی یونیورسٹی کی طرف سے غلام باغ کے کھنڈرات کی تحقیق کے لئے آیا ہوا ہے۔ ’غلام باغ کا معمہ ‘اس کی تحقیق کا موضوع ہے۔چوتھا اہم کردار ناول کی ہیروئن ہے جس کا نام زہرہ ہے جو مردانہ طاقت بڑھانے کی دوائیں بنانے والے ایک عطائی کی بیٹی ہے۔ زہرہ کو کبیر، ناصر اور ہاف مین تینوں سے محبت ہو جاتی ہے۔بعد ازاں وہ صرف کبیر کی ہو کررہ جاتی ہے، لیکن کبیر کی موت کے بعد ڈاکٹر ناصر سے مل جاتی ہے۔ ناول میں بہت سے کردار ہیں جن میں کچھ مرکزی اور کچھ ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ بنیادی کردار شرو ع سے آخر تک ناول کی کہانی میں شامل رہتے ہیں اور ثانوی کردار اپنے اپنے حصے کا کام کر کے پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔ ثانوی کرداروں میںیاور عطائی، نواب ثریا جاہ نادر جنگ، امبر جان، نجم الثاقب، گرٹریوڈ، مدد علی، عاشق علی، نرس مختار، پیرانائیڈ عورت اور امداد حسین کو رکھا جا سکتا ہے۔اپنے اسلوب، ہیئت، تیکنیک اور کرداروں کی بنیاد پر ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ مجموعی طور پہ غلام باغ اک منفرد ناول ہے۔
"فکشن کے خالق کو خدا بننے کا اختیار کس نے دیا۔" یہ گہرا اعتراض ہے ان لکھاریوں پر جن کی تحریروں میں سب کچھ پہلے سے ہی طے ہے۔ کونسا کردار کب اور کیسے کیا قدم اٹھاتا ہے اور اپنے انجام کی طرف کیسے بڑھتا ہے، کہانی کونسے راستوں اور چوراہوں سے گزرتی ہے، عموما یہ لکھاریوں کو پہلے سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ مگر نا تو ناول ایسا ہے (یہی وجہ ہے کہ وہ ایک "لا تحریر" اور "لا لکھائی" ہے) اور نہ ہی کردار کسی متعین منزل کی طرف گامزن ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ راوی ایک ایسی کہانی بیان کر رہا ہے جس کی بہت سی جہتوں سے وہ خود بھی واقف نہیں، جس کے انجام کی اسے بھی خبر نہیں۔ وہ خود بھی نہیں جانتا کہ اس کی تحریر یا اس کے (؟) کردار اس سے کیا لکھواتے رہیں گے۔ چنانچہ وہ اپنے کرداروں کے ہذیان میں بہتا چلا جاتا ہے۔ وہ کردار تخلیق نہیں کرتا۔ وہ کوئی خدا نہیں جو یہ کر سکے۔
Truly an incommensurable urdu "novel", a manifold of: psycho-dramas, existential-encounters and philosophic-experiments, contrived in a comical "desi" settings, ready to haunt the reader with its bewitching absurdity.
کبھی لگتا ہے کہ اس کتاب کو لکھنے والا پاگل ہے اور کبھی لگتا ہے شاید پڑھنے والے۔ کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ کچھ لکھا ہی نہیں اور کبھی یوں جیسے سب کچھ ہی لکھ ڈالا ہے۔ عجب مجذوبیت کی داستان ہے، کبھی تو یوں لگتا ہے کہ اس کہانی کے کردار یوں بے پردہ کر دیئے گئے ہیں کہ جیسے سر بازار برہنہ گھوم رہے ہوں اور کبھی یوں جیسے گھر کے پچھلے کمرے میں رضائیوں کے ڈھیر تلے مدفون ہو گئے ہوں۔ یہ کتاب یوں مانئیے کہ ان موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے جس کے بارے میں کوئی کتاب لکھنا نہیں چاہتا۔ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ کسی میں ایسی کتاب لکھنے کی ہمت ہی نہ ہو۔ مرزا اطہر بیگ کے انداز میں جہاں جہاں مزاح نظر آتا ہے وہاں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پڑھنے والا ڈگلس ایڈم کی کوئی کتاب پڑھ رہا ہو، یا پھر مانٹی پائیتھن کے مزاح سے لطف اندوز ہو رہا ہو۔
ہماری زندگیاں ایک ذہنی خلفشار سے دھت ہیں پر شاید اس کےاندھیرے میں کچھ تلاش کرنے کی بجائے ہم زندگی کی دوڑ میں لگ جاتے ہیں۔ اس ناول کے کردار کچھ یوں بضد ہیں کہ وہ اس ذہنی دیوانگی کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ یا تو اس کی کنجی تلاش کر پائیں گے اور نروانڑ پا لیں گے یا پھر عمر بھی اس سفر کے لطف میں گزار دیں گے۔ اب یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ لطف ہے یا بدن سے اٹھتی ہوئی اک ٹیس۔یہ بھی بعید نہیں کہ اس ٹیس میں بھی لطف ہو اور کرب و قرار کے درمیان سب کچھ دھندلا ہو، اتنا دھندلا کہ دونوں میں فرق تلاش نہ کیا جا سکے۔
مصنف متواتر جس بک بک کی طرف توجہ دلاتا ہے وہ شروع میں تو قاری کی سمجھ سے بالاتر لگتی ہے، سمجھنے میں تھوڑی تپسیا مانگتی ہے۔ یوں مانئیے کہ جیسے آپ کسی انسان کے آمنے سامنے ہوں ۔ کچھ جذبات آپ کے اس انسان کے بارے میں ہیں اور کچھ اس کے آپ کے بارے میں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کے باہمی تعلق میں آپ کے درمیان کے فاصلے کا بھی کردار ہے، آپ کے درمیاں میں معلق ہوا بھی آپ دونوں کے بارے میں کچھ رائے رکھتی ہے، پوری کائنات اس ایک رشتے کے بندھے رہنے سے بندھی ہی اور ایسے لاتعداد تعلق اسے قائم رکھے ہوئے ہیں۔ دنیا کی ہر ایسی باریکی میں کشادگی ہے اور ہر کشادگی میں بے انتہا باریکیاں۔ یہ ناول اردو ادب کا شاندار باب ہے بلکے بقول مصنف لا لکھائی کا ایک شاہکار ہے اور اسے پڑھنا لازم ہے
A nicely woven tale, written with gusto, imagination and some creative use of language. The fine lines between guilt and innocence, between the manipulator and the manipulated, between ambition and freedom, between fantasy and reality, are explored at length and come together to provide a rich canvas for a gripping narrative and Mirza sahib's astute insights into human psychology. On the flip side, a large fraction of the 878 pages of this tome are filled with free-wheeling and often nonsensical dialog, some of which admittedly, is necessary for character development but I feel that this aspect was way over-done, and after about half way through the book, it became increasingly annoying.