1. Mai Abdul Qadir Hun 4.5 🌟 یہ خاص طور پر ان لوگوں کو بہت اچھا لگے گا جنہیں سالار سکندر (پیر کامل) یا حیا سلیمان (جنت کے پتے) کا روحانی سفر بھایا۔ یہ عبدالقادر کے روحانی سفر کی کہانی ہے۔ اس کی پہلی محبت، اپنی ذات سے دوری، دوستیاں، اوور آل اس میں سبھی رنگ تھے مجھے لگا تھا میں اسے پورے نمبر دوں گی لیکن نیل اور عبدالقادر کا تعلق مبہم، دھندلا سا لگا۔ زرین اور عبدالقادر کا تھوڑا سا اور تفصیل سے ہو جاتا تو بہتر رہتا شاید دوسرے پڑھنے والوں کو یہ کمی نہ محسوس ہو کیونکہ انداز تحریر بہت اعلیٰ ہے اس میں کوئی شک نہیں کردار نگاری بھی خوب کی گئی ہے۔ شروع سے لے کر آخر تک دلچسپی برقرار رہی اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ 2. Umm e Kulsoom 4 🌟 ام کلثوم تین بہنوں کی بڑی بہن ہے جو حافظہ بھی ہے اس کی آواز بہت خوبصورت ہے۔ اس تحریر کی بنیاد بھی اسلامی تعلیمات پر مبنی ہے۔ پر اثر تحریر رہی۔
This is one mind-blowing novel. Abdul Qadir's journey is a complete 360 degrees. From a shy teenager to a rebel teenager; from a drinking and gambling young man to a man sporting sharyi dadhi and topi all the time - the story is just wow.
Not that it matters, but Fahad Mustafa nailed the role in the TV adaptation.