Jump to ratings and reviews
Rate this book

قلب مضطر

Rate this book
This book is a social book based on different experiences by a young adult.

168 pages, Hardcover

Published December 1, 2023

About the author

Hina Wahab

3 books1 follower

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
1 (33%)
4 stars
2 (66%)
3 stars
0 (0%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 2 of 2 reviews
Profile Image for Annie Akram.
141 reviews10 followers
May 14, 2024
کتاب کا نام: دل مضطر
مصنفہ کا نام: Hina Wahab
صفحات کی تعداد: 168
قیمت: 700 روپے

معاشرتی برائیوں پر قلم اٹھانا، وہ بھی فکشن کے میدان میں، ایک بہت مہارت طلب کام ہے۔ نصیحت اتنی نہ ہو کہ کہانی کا ربط ٹوٹے اور پند و نصائح کا طوفان قاری پر بوجھ بن جائے اور محض کہانی کی طرف اتنا جھکاؤ نہ ہو جائے کہ جس برائی پر قلم اٹھانا مقصود تھا وہ مقصد ہی فوت ہو جائے۔ اصلاحی ادب(فکشن) فی نفسہ ایک متنازعہ موضوع ہے مگر میری ذاتی رائے میں اسمیں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ تنقید برائے تنقید نہ ہو اور کہانی حقیقت سے بہت زیادہ دور بھی نہ ہو۔

"دل مضطر" بھی اصلاحی ادب کی ایک کاوش ہے جسمیں مصنفہ نے ایک حقائق سے قریب تر کہانی بن کر حسب ذیل معاشرتی برائیوں، نا آسودگیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

⚜️نشے کی عادت اور اس سے منسلک دیگر قباحتیں
⚜️ڈپریشن
⚜️باصلاحیت نوجوانوں کے پاس وسائل کی عدم دستیابی اور کسی متعین منزل کی عدم موجودگی، بری صحبت اور اسکے نتائج۔

گو کہ بنیادی موضوعات یہیں ہے مگر انکے بیان کے دوران کئی ثانوی نکات بھی قاری پر آشکار ہوتے ہیں جو لگ بھگ اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں اور جن کی موجودگی سے انکار ممکن نہیں ۔

جیسے مرکزی کردار ابوزر کے کے والد کے کردار کے ذریعے سمجھایا گیا کہ والدین کا اپنی اولاد سے محبت اور ان پر فخر کا برملا اظہار نہ کرنا کتنا نامناسب ہے اور کیسے اسکے نتیجے میں اولاد کی زندگیوں میں ایک دیر پا خلا رہ جاتا ہے۔

نعیم کے کردار کے ذریعے سکھایا گیا کی بسا اوقات معاشرہ جسے گناہوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ایک قابل نفرت انسان سمجھتا ہے، اسکے دل میں بھی بے تحاشہ خیر پوشیدہ ہوتی ہے اور اسکے برے انجام کا زمہ دار صرف وہ خود ہی نہیں ہوتا بلکہ معاشرہ بھی برابر کا زمے دار ہوتا ہے۔

نیلوفر اور بعد ازاں رومیصہ کے کرداروں کے ذریعے مصنفہ نے نئی روایت متعارف کروائی کہ محبت کے معاملات میں بھی دل کے بجائے دماغ سے فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

ضمنا(گو کہ تفصیلاً نہیں) مصنفہ نے ہادیہ کے کردار کے ذریعے معاشرے کے ایک بدنما رویے کی طرف انگلی اٹھائی ہے کی جہاں شکل وصورت کی بنیاد پر لڑکیوں کو بارہا ٹھکرایا جاتا ہے اور بار بار رد ہونے کی اذیت انکی ذہنی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہوتی ہے۔

کہانی بہت عمدہ ہے اور اسکو بہتر اور موثر انداز میں لکھنے کے لیے مصنفہ نے مطلوبہ اور متعلقہ تحقیق کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ چاہے وہ نشہ آور ادویات ہوں، rehabilitation کا عمل ہو، یا ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی عوارض کے مختلف طریقہ ہائے علاج ۔ ہر موضوع کو نبھانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔

کردار نگاری کسی ناول کا اہم شعبہ ہوتا ہے۔ مصنفہ نے ایک احسان یہ کیا ہے کہ غیر ضروری کردار نہیں گھڑے جسکا فائدہ یہ ہوا کہ قاری کا فوکس ابوذر کی شعوری تبدیلی یعنی transformation پر رہتا ہے۔ کئی اور کردار بھی ہیں جو قاری پر دیر پا اثر چھوڑتے ہیں جیسے نعیم اور ابوذر کی ماں۔ تمکین/تطہیر کا کردار مختصر مگر جاندار ہے اور women empowerment کی اچھی مثال ہے۔ کچھ کرداروں کو مزید نکھارا جا سکتا ہے جیسے زبیر صاحب کا کردار جو کچھ دبا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

انداز بے جا ناصحانہ نہیں ہے مگر زبیر صاحب کے مکالمے کہیں کہیں بے ربط محسوس ہوتے ہیں۔

مصنفہ کو خالص ادبی اور تکنیکی سطح پر تھوڑی اور محنت کی ضرورت ہے ۔اردو کے بعض داؤ پیچ ایسے ہیں جن میں نکھار آتے آتے ہی آتا ہے۔ امید ہے انکی اگلی ادبی کاوش مزید نکھری ہوئی اور پختہ ہو گی۔

اچھا ناول ہے، ضرور پڑھیں۔ یہ آپکے دل ہر دیرپا اثر چھوڑے گا۔
Profile Image for Wahab.
8 reviews1 follower
April 28, 2024
A book focus on an adult dealing with depression and different up and down of life.
Displaying 1 - 2 of 2 reviews

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.