Rural Soul551 reviews89 followersFollowFollowAugust 1, 2025زلفیں نہیں کہ شانے سے آراستہ کیابگڑا ہوا مزاج بنایا نہ جائے گااے داغ تجھ کو رزق کی خواہش ہے چرخ سےاتنا یہ غم کھلائے گا کھایا نہ جائے گا...وہ جب چلے تو قیامت بپا تھی چاروں طرفٹھہر گئے تو زمانے کو انقلاب نہ تھا...بے خود رہے وصال میں بے ہوش ہجر میںکیا جانے مجھ سے کب وہ ملا کب جدا ہوااے کاش تیرے میرے لیے یہ حکم ہولے جاؤ ان کو خُلد میں جو کچھ ہوا ہوا...گر وہ نہ آئیں گے تو اجل آئے گی ضرورتسکیں ملی ہوئی ہے میرے اضطراب میں...دنیا میں آدمی کو مصیبت کہاں نہیںوہ کون سی زمیں ہے جہاں آسماں نہیں...حال وہ کیا جو حشر میں نہ کہابات وہ کیا جو وقت پر نہ ہوئینہیں معلوم کس کے دل میں رہیکبھی ظاہر تری کمر نہ ہوئی...چھوڑوں گا میں نہ ہاتھ چلے آؤ ساتھ ساتھنازک کلائی دُکھتی ہے تو آستیں ہی سہی...میرے قابو میں پہروں نہ دلِ ناشاد آیاوہ میرا بھولنے والا جو مجھے یاد آیادی مؤذن نے شبِ وصل اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا...وہ آج بدلتے ہیں نیا سنگِ در اپناسجدے کے لیے چاہیے مجھ کو بھی جبیں اوراس وہم سے وہ داغ کو مرنے نہیں دیتےمعشوق نہ مل جائے اسے زیرِ زمیں اور... poetry
Saad98 reviews4 followersFollowFollowFebruary 10, 2022Dagh dehlvi ghazals are mind blowing., Loved them. Half of the dewan I have memorized..