Jump to ratings and reviews
Rate this book

کلیاتِ یگانہ

Rate this book
یگانہ کا مکمل کلام کبھی شائع نہیں ہوا۔ جو مجموعے چھپے ہیں، اُن میں بھی سارا کلام نہیں ہے۔ زیرِ نظر کلیات میں پہلی مرتبہ یگانہ کو مکمل طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اِس میں نہ صرف تمام مطبوعہ مجموعے شامل ہیں، بلکہ وہ کلام بھی ہے جو یگانہ کی نوشتہ بیاضوں، خطوں، ہم عصر ادبی رسائل ار 'گنجینہ' کے ایک ایسے نسخے سے دستیاب ہوا ہے جو ۱۹۵۱ء میں خود یگانہ نے مرتب کیا تھا اور جس کا بخطِ یگانہ نسخہ مرتبِ کلیات کے پاس ہے۔
کلیات کے شروع میں مرتب کی تین تحریریں دیباچہ، سوانحِ یگانہ اور مآخذ شامل ہیں جن میں کلام اور شاعر دونوں کے بارے میں ضروری تفصیلات ملتی ہیں۔ آخر میں تین سو صفحات پر مشتمل حواشی ہیں جن سے کلیات میں شامل ہر غزل اور ہر رباعی کا زمانۂ تصنیف متعین کیا گیا ہے، مآخذ بتائے گئے ہیں، شاعر نے جو اصلاحیں اور ترمیمیں کی ہیں، اُن کی تفصیلات دی گئی ہیں نیز دیگر متعلقہ امور پر بحث کی گئی ہے۔ کلیات میں فرہنگ بھی شامل ہے جس میں اُن الفاظ کے معانی درج کیے گئے ہیں جو آج کے قاری کے لیے اجنبی ہیں، یا مانوس الفاظ کے وہ خاص معانی بتائے گئے ہیں جو مطلوب و مرادِ یگانہ ہیں۔
اِس کلیات کی صورت میں پہلی مرتبہ بیسویں صدی کے کسی شاعر کا کلام ایسے انداز اور اہتمام سے منشائے مصنف کے مطابق مرتب کیا گیا ہے جو اردو میں تدوین کی روشن اور منفرد مثال ہے۔

960 pages, Unknown Binding

First published January 1, 2003

1 person is currently reading
11 people want to read

About the author

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
1 (50%)
4 stars
0 (0%)
3 stars
1 (50%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
No one has reviewed this book yet.

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.