Jump to ratings and reviews

Arz e Haal Mustard / عرض حال مسترد

لکھاری کی زبانی ایک مختصر تعارف
جیسا کہ میں کہتی ہوں عرض حال رد کیے جانے کی کہانی ہے۔ اس میں ڈھیر وزن رکھنے والے معاشرتی مسائل اور موضوعات پر بات کی گئ ہے لیکن کچھ اس طرح سے کہ یہ تحریر بوجھل محسوس نہ ہو۔
ایک چیز جو میں وثوق سے کہہ سکتی ہوں وہ یہ ہے کہ اس کہانی میں کوئی ایک کردار بھی اضافی نہیں ہے۔ نہ کردار نہ کوئی منظر اور شاید نہ ہی کوئی جملہ۔
مجھے کہانی کھینچنا نہیں آتا اور میری تحریر کی شاید یہی انفرادیت ہے۔
مجھے یاد ہے عرض حال لکھنا شروع کرنے سے قبل میں نے کہانی کے تعارفی پوسٹ میں کہا تھا یہ کہانی ایک خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لینے والے شہزادے اور ایک گم شدہ شہزادی کی ہے۔ (ماڈرن اپڈیپٹڈ ورژن) یہ کہانی ان سے جڑے باقی کرداروں کی بھی ہے۔ خاص کر اس پری کی جو انہیں مسخ شدہ حالت میں مل کر ان دو کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہے۔
وہ قارئیں جنہوں نے اسے پڑھا ہے ان کے مطابق یہ کہانی آپ کو ہنسائے گی اور ہنسانے سے زیادہ شاید رلائے گی بھی۔ یہ آپ کو سوچنے پرمجبور کرے گی۔ آپ اسے بہت آسانی سے جھٹک نہیں پائیں گے۔
میری اپنی تحریروں کو لے کر ایک خواہش ہے کہ انہیں کنزیوم کرنے کے بجائے پڑھا جائے۔ ایسی کتاب جسے آپ ہر کچھ ماہ بعد کھولنا چاہیں۔

320 pages, Hardcover

Published July 1, 2025

Loading...
Loading...

About the author

Maira Mehmood

1 book4 followers

Ratings & Reviews

What do you think?

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
21 (61%)
4 stars
7 (20%)
3 stars
5 (14%)
2 stars
1 (2%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 13 of 13 reviews
Profile Image for Roha Mumtaz.
96 reviews1 follower
January 10, 2026
نئے سال کی پہلی کتاب اور ایک ہی نشست میں مکمل ؟ مُجھے حیرانگی ہو رہی ہے بے یقینی بھی کہ کیا یہ واقعی مصنفہ کی پہلی کتاب ہے؟ کہانی کی گرفت ایسی تھی کہ میں کتاب رکھ ہی نہیں سکی۔ plot twist, suspense,side characters involvement ہر چیز کمال تھی۔ بہتریں عمدہ کہانی، ہر کریکٹر کو خوبصورتی سے اختتام تک لایا گیا، ان کے اصلاح کے ساتھ…. اور مزید خوبصورت اس کتاب کو بنایا ہے رائڑر کی منظر عکاسی اور تفصیلی باریک بینیوں نے اس کے ساتھ ساتھ رائٹر نے ڈر کا ماحول بناۓ رکھا 😭 نہایت خوبصورت اور عمُدہ کہانی۔ ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
I don’t know why no one is talking about this on bookstagram … the most underrated book on booksta🥹❤️
Profile Image for A..
47 reviews1 follower
October 30, 2025
0 ratings and reviews ?
Let me turn it to 1.
My absolute favourite Online Novel and I have a lot to say (I’ll come back laterr!!)
Profile Image for Shahzina Shafi.
82 reviews6 followers
December 3, 2025
Just finished and i loved reading this novel. This novel is a roller coaster ride of emotions and a mirror to the bitter realities of our society and country. A beautiful tale of resilience, struggle, power, remorse, purpose, affection, companionship, love and loss. Every character of this novel has a story to tell , to feel and to reflect upon.
یہ ناول پڑھتے ہوئے میں بہت ایموشنل ہوئی ہوں۔ بھیگی آنکھوں اور مسکراتے لبوں کے ساتھ میں نے یہ ناول مکمل کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہے یہ ناول جو پڑھتے پڑھتے رلا دیتا ہے اور روتے روتے ہنسا دیتا ہے۔ ہنسانے کا سارا کریڈٹ ویسے رہبر عثمان کو جاتا ہے۔ زینا کی کہانی کی تھوڑی تفصیل مزید ہونی چاہیے تھی۔ اس کا رہبر سے ملنا، تب کی ذہنی کیفیت، کورٹ ٹرائل کے لیے ماننا، کورٹ ٹرائل، ان سب کی تفصیل ہونی چاہیے تھی۔ اختتام مجھے بہت اچھا لگا۔ اوپن اینڈڈ۔ حقیقی سا۔
مائرہ کا انداز بیاں بہت اچھا ہے۔ موضوع، کہانی اور کردار نگاری کے ساتھ ساتھ جذبات و احساسات ( چاہے وہ محرومی کے ہوں یا ندامت کے، بے بسی کے ہوں یا اختیار کے، محبت کے ہوں یا شفقت کے) کا بیان اور بیان کے لیے الفاظ کا چناؤ بہت خوبصورت ہے۔
Profile Image for E..
129 reviews
October 30, 2025
Love this one with all my heart❤️
Profile Image for Ash Zayn.
252 reviews
August 30, 2026
It was a good read -

Arz-e-Haal Mustarid is a novel that explores the lives of several interconnected individuals whose struggles, losses, and relationships shape the narrative. Rather than focusing on a single protagonist, the story follows multiple characters whose personal journeys gradually intertwine.

Among the central figures are Anqa, Rahbar Usman, and Zeena, alongside other important characters whose experiences contribute to the larger story. Each character carries emotional wounds, unresolved conflicts, and personal burdens that influence their choices and relationships.

Zeena’s story forms one of the novel’s most poignant threads. Her past experiences and the trauma she carries have a profound impact on her life, and much of her journey revolves around reclaiming her sense of self, dignity, and belonging. Through her experiences, the novel addresses issues such as social injustice, exploitation, and the lasting effects of trauma.

Rahbar Usman emerges as a compassionate and dependable presence in the lives of those around him. His character is marked by empathy, responsibility, and emotional strength. His relationship with Anqa provides one of the novel’s major emotional arcs, portraying a bond built not only on affection but also on trust, understanding, and mutual support.

Anqa is depicted as a resilient and influential character who navigates her own challenges while also affecting the lives of others. She often serves as a source of strength for people around her, helping connect different strands of the narrative.

The novel also engages with broader social issues, including women’s rights, societal pressures, abuse of power, class differences, and questions of justice. Through the experiences of its characters, it examines how individuals cope with suffering, confront painful truths, and seek healing.

As the story progresses, hidden aspects of the characters’ pasts come to light, revealing how earlier choices and circumstances continue to shape their present lives. Relationships are tested, long-held wounds resurface, and characters are forced to confront both their regrets and their hopes for the future.

Ultimately, Arz-e-Haal Mustarid is a story about resilience, survival, and the human capacity to endure hardship. While it does not ignore pain and loss, it emphasizes the possibility of healing, growth, and finding meaning even after profound suffering.

Rehbar married Anqa. Zeena falls for Gazeen. Mehrzaad brother of Mehrbano (fiancé of Rehbar) falls for Zeena.

End was kinda good.
This entire review has been hidden because of spoilers.
Profile Image for Fatima Rehman.
61 reviews2 followers
June 17, 2026
عرض حال مسترد از مائرہ محمود

یہ ایک معاشرتی مسائل پر لکھا ناول ہے۔ جو صرف ایک کردار کے گرد نہیں گھومتا۔ مسائل جن میں جنسی استحصال اور عورتوں کے حقوق نمایاں تھے۔

عنقاء شروع سے آخر تک میری پسندیدہ رہی۔ وہ کیا کیوں کرتی تھی اور کیوں ایسی تھی۔ سب لاجکل تھا۔ رہبر کی کہانی میں مجھے زیادہ دل چسپی نہیں ہوئی۔ پر رہبر پورا سبز باغیچہ تھا اور لڑکیوں کے اسٹینڈرڈ خراب کرتا رہا۔

زینا کا ٹراما، اس کی شخصیت اور اس کا ذرہ ذرہ ماضی جس طرح لکھا گیا وہ بہت کمال تھا۔ خاص کر جب وہ گزین کو اپنی کہانی سناتی ہے اور پچاس روپے کی آئسکریم والا حصہ آتا ہے۔۔۔اللہ میرے ایسے لگا کسی نے چہرے ہر گھونسے مارے ہوں پر خیر مصنفہ کا اندازہ بیان بہت اچھا تھا۔ شروع میں مجھے بہت پسند بھی آیا لیکن اکثر جگہوں پر میرے لیے over written تھا۔ شاید کیونکہ مجھے ہر مکالمے کے ساتھ تفصیل پڑھنا پسند نہیں۔ میں خود بھی سین سوچنا چاہتی ہوں تو میں پھر ایسی تفصیلات چھوڑ چھوڑ کر پڑھنے لگی۔

عنقاء اور رہبر کا سین جس کے درمیان میں شاعری چل رہی ہوتی ہے وہ مزے کا تھا۔

سپوئلر شروع ⚠️⚠️⚠️

جب رہبر نے اسے شادی کا کہا تو مجھے سو فیصد یقین تھا وہ نہیں مانے گی لیکن یہ نکاح والا ٹوسٹ ایسا تھا جس پر بندہ صوفے سے اچھل پڑے۔ پھر عنقاء کا اسے سائن کرنے کا کہنا۔ اتنا ترس آرہا تھا رہبر پر۔ اور عالی چاچا کی واپسی والا سین بڑا اچھا لکھا تھا۔ شکر ہے مہر بانو نے اسے انکار کر دیا۔ کیونکہ بہن ایسی شادی کا کیا کرنا۔ میران کو جو بھی عشق وشق تھا اس سے مجھے ذرا ہمدردی نہیں۔ بلکہ مجھے یہ شاہ شاہ والے حصے اتنے بورنگ لگ رہے تھے۔
مجھے لگا تھا وہ سیاسی انکل کوئی فلرٹ نکلیں گے پر وہ تو ابا جی نکل آئے۔ اور اس نے گولی کھا کر بھی بچ جان تھا کیونکہ وہ میرکزی کردار تھی یار۔

سپائلر ختم ⚠️⚠️⚠️

ناول کو ایک طرف رکھو میں نے مصنفہ سے ملنا ہے مجھے دیباچہ بہت پسند آیا تھا۔

اس ناول کی تمام زنانہ کردار زبردست تھے۔ آخر میں جب زینا کو ایک لمحے کے لیے محسوس ہوتا ہے وہ اکیلی ہے اور عنقاء اسے ملواتی۔ یہ ہماری زینا ہے۔ دل پگھل گیا۔

اس کا احتتام کافی open ending والا تھا۔ یہ چیز سب خو پسند نہیں آتی تو اپنی ذمہ داری پر پڑھیں۔
ایک جگہ رہبر نے عنقاء کو جنابہ کہا تھا تو یہ لفظ غلط یے۔ جنابہ کا مطلب ناپاک ہوتا ہے۔ یہ ریاض عاقب کوہلر کے پیج پر دیکھا تھا۔ شاید جناب عالیہ یا پھر خالی جناب ہی مونث کے لیے استعمال ہوگا۔ صحیح لفظ یاد نہیں لیکن جنابہ غلط جگہ استعمال ہوا یہ پکا ہے۔ اور تماشا ہوتا ہے تماشہ نہیں۔
مصنفہ کی منظر کشی بہت اچھی تھی۔ لیکن ہر مکالمے کے ساتھ تفصیل اور مطلب بیان کرنے سے وہ اضافی بن گئی۔ قاری اتنا بھی ناسمجھ نہیں آدھے ناول کے بعد اسے سمجھ آجاتی ہے کہ اس کردار نے ایسے کہا ہے پر اس کا مطلب یوں ہوگا۔
میرے پاس جو کتاب تھی(یعنی مانگی کی کتاب) اس میں تقریبا 20 صفحات مس پرنٹ تھے تو وہ آن لائن پڑھنا پڑے۔ اس کی کوفت تو کوئی لیکن یہ ناشر کو دیکھنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا۔
سن سے آخر میں مصنفہ نے محنت کی ہے جو کہ نظر آرہی تھی اور پہلا ناول ہی اتنا اچھا لکھا ہے تو اگلا ناجانے کتنا زبردست ہوگا۔
Profile Image for Fatimah.
31 reviews1 follower
March 29, 2026
دعا میں التجا نہیں تو عرض حال مسترد
سرشت میں وفا نہیں تو سو جمال مسترد
میرے لیے کچھ کتابیں ایسی ہیں جن کو کئ بار پڑھنے کے بعد بھی مجھے لگتا ہے شاید اس میں کچھ رہ گیا ہے جو میں نے نہیں پڑھا۔ اور عرض حال مسترد میرے لیے یہی ہے۔ میں جب بھی نئے رائٹرز کو پڑھتی ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بہت تفصیل سے پڑھوں۔ کتاب پڑھنے کے بعد مجھے ایک بار بھی ایسا نہیں لگا کہ میں ایسی کتاب پہلے پڑھ چکی ہوں۔ کرداروں سے لے کر منظر نامہ ہر چیز خوبصورت تھی۔ رہبر، عنقاء، اتباع، زینا، گزین، مہربانو۔ مجھے سب کرداد اچھے لگے۔ ہم بہت جلد جج کرتے ہیں لوگوں کو لیکن ان کے پیچھے کی کہانی کوئی نہیں جاننا چاہتا۔ میں نے ہر کرداد کو محسوس کیا اور مجھے ہر کردار سے محبت ہوئی۔ کہانی کا مرکزی خیال دوستی، محبت، بلوچستان جیسے ٹرائبل علاقے کے مسائل تھا۔ اور کہانی کا اختتام بھی انھی مسئلوں میں گرے لوگوں کی مسلسل کوششوں پر ہوتا ہے۔ کہانی کا پلاٹ بھی اچھا تھا۔ کہانی کسی بھی پوائنٹ پہ رکی ہوئی نہیں لگ رہی تھی اور مکمل تھی۔ کسی بھی کردار اور واقعہ کو لے کر یہ نہیں محسوس ہوا اس میں کچھ اور لکھا جانے کی ضرورت تھی۔ ہر کردار کی وقت کے ساتھ ساتھ کریکٹر ڈیولپمنٹ بھی دکھائی دی ہے۔ کہانی کے بارے میں، میں کچھ بھی نہیں بتاؤں گی۔ کیوں کہ میں سپوائلرز نہیں دینا چاہتی ہوں۔ مجھے اچھا لگا رائٹر نے ہر کریکٹر کو رئیل لائف سے جوڑنے کی کوشش کی۔ ہر کردار اپنے اندر ایک سبق رکھتا تھا۔ میرے لئے سب سے اچھا کرداد "گزین" اور "مہر بانو" کا تھا۔ کیوں کہ گزین ایسا لڑکا تھا جس کی موجودگی میں کبھی بھی کوئی لڑکی انکمفرٹیبل نہیں ہو سکتی۔ اور مہر بانو کا کردار اس لیے اچھا لگا کیوں کہ آپکی عزت نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں محبت بھی نہیں۔

میری ریٹنگ: 4.9/5
Profile Image for Alif.
1,422 reviews
October 31, 2025
THIS WAS REALLY GOOD 👏🏼 lived up to the hype for me! ❤️

the plot was so interesting and engaging that 800+ pages honey ke bavajud bilkul bhi drag nahi laga. har scene kahani ko jodte hue the. aur kahani thi bhi bohot acchi 🫶🏼 i loved the found-family trope!

as for the characters, i loved every single one of them! all of them were very well written! even negative character like Mehran! (i rarely feel bad for negative characters lekin characters itney acche way me likhe gaye the ke iskey liye mujhe bohot bura laga even Amma Sahab ke liye 🤧)

aur waise to mujhe sab hi characters bohot pasand aaye lekin phir bhi my favourite was Meher Bano 🥹❤️ uskey har scenes were top-notch! such graceful strong women are my inspiration! 🫶🏼

and the romance — UFFFFFFFFFFF 🥰🥰🥰 maza aagaya itna pyara romance padh kar 🥰🥰🥰 wo ek scene jahan Rehbar party me Anqa ka haath pakad ke usey ghumata hai – wo zehen me jazab ho gaya hai 🥹 one of my favourite scenes ever!

baaki sab bhi, including the ending, was satisfying! honestly i want to say so much, especially about pyari Zaina, lekin mere paas alfaaz nahi hai! i’m just glad i read this book! it is going to stay with me for a long time!
January 18, 2026
I feel completely blank right now because I never wanted it to end like this. Every character got their share. happiness, pain, and above all, justice. Justice I would say, was the greatest strength of this book

Beautifully written, strong vocabulary, suspense, solid plot everything was executed so perfectly that any flaws simply faded into nothing. I’m genuinely glad I read this book bcz if I hadn’t I wouldve missed an incredible masterpiece.

Salute to the writer. Truly WELL DONE❤️✨
Profile Image for EISHA EMAN.
1 review
November 30, 2025
It’s one of my favs..
This entire review has been hidden because of spoilers.
Profile Image for Hareem.
77 reviews19 followers
July 15, 2026
achi kahani thi. reels dekh k i thought r@pe survivor ki hai but it wasnt about her. i loved the story btw
Displaying 1 - 13 of 13 reviews