اپنی عمر میں اردو کو میں نے جس حال میں دیکھا اور برتا، اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اردو نے مجھے جس حال میں پہنچایا کہ جہاں سرفرازی ہی سرفرازی ہے، میں نے فیصلہ کیا کہ اپنی یاداشت کے ذخیرے سے اس کے موتی چن چن کر نکالوں اور بیان کروں۔ ۔ ۔ رضا علی عابدی
Raza Ali Abidi (Urdu: رضا علی عابدی) is a Pakistani journalist and broadcaster who is best known for his radio documentaries on the Grand Trunk Road and the Indus River. His published works include several collections of cultural essays and short stories. He has worked with the BBC Urdu Service and retired in 1996.
گئے زمانے میں زندہ ہیں یہ جو آج کے لوگ یہی تو لوگ ہیں یارو مرے مزاج کے لوگ
عابدی صاحب کی تحریر اور موضوعِ تحریر دونوں دل کو بھاتے ہیں۔ یہ کتاب کہنے کو چودہ طویل و مختصر کالمز/ مضامین کا مجموعہ ہے مگر مضامین کا موضوع چونکہ اردو زبان ہے اور بقول رشید احمد صدیقی زبان کے علاوہ اردو بہت کچھ اور بھی ہے تو یہ کتاب بھی اور بہت کچھ ہے؛ اردو کے ماخذ پر ہلکی پھلکی تحقیق ہے، پاک و ہند میں زبان کی موجودہ صورت حال کا نوحہ ہے، صورت حال میں بہتری کے لئے درد مندانہ تجاویز ہیں۔ ایک مضمون میں مشاعروں اور ایک دوسرے مضمون میں کاتبوں پر کی گئی چوٹیں بہت پرُ لطف انداز میں لکھی گئیں ہیں۔ اردو زبان کے بارے میں ہلکے پھلکے انداز میں کچھ جاننے کے لئے اچھی کتاب ہے۔
a brief account of Urdu's current status, how ever I believe that much more could be discussed under this title specially regarding Urdu journalism both in India and Pakistan. Any how its a good read for any one who has emotional attachment with the topic