قوم پرست مسلمان متحدہ ہندوستان کی مسلم سیاست کا ایک اہم عنصر تھے . پر برصغیر کی تقسیم اور بعد کے حالات نے ان کی سیاست کوسرحد کے دودنوں طرف تاریخ کے صفات سے یکسر غائب کر دیا ہے . خصوصا پاکستان میں مسلم لیگ کا حریف ہونے کے با عث قوم پرست مسلمانوں کے خلاف معاندانہ پروپگنڈے کی ایک زبردست مہم جاری رہی ہے . ہمارے حکمرانوں نے ان کی وفاداری پر ہمیشہ شک کیا اور انہیں غدّاروطن قرار دے کر صفائی کا موقع دیے بغیر برس ہا برس جیلوں میں ڈالے رکھا ہے . اس کتاب میں مولانا ابولکلام آزاد اور غیر منقسم ہندوستان کے قوم پرست مسلمانوں ، قوم پرست سیاسی جماعتوں اور قوم پرست سیاسی نکتہ ہا ئے نگاہ کے حامل عناصر کی سیاست کا احاطہ کیا گیا ہے .
نوجوانی میں ہی تحریک آزادی میں شامل ہو گئے اور آزاد ہند فوج کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس لاٹھی چارج میں مضروب ہو کر گرفتار ہوئے . پاکستان میں حزب اختلاف کی تشکیل کے ہر موقع پر سرگرم عمل رہے ہیں عوامی لیگ میں شامل رہے پھر آزاد پاکستان پارٹی بنی تو اس کے سیکرٹری مالیت منتخب ہوئے . بعد ازاں نیشنل عوامی پارٹی کے مختلف عھدوں پر کام کیا اور متعد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی . سپریم کورٹ نے نیب پر پابندی کی توثیق کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بنانے میں سرگرم رہے اور اس کے جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیے . آپ نے جمہوریت کی بحالی ، شہری آزادیوں کی بازیابی اور معاشرتی عدل و انصاف کے لئے امر بھر جدوجہد کی ہے