اس کتاب کا پہلا ریویو، انگریزی زبان میں لکھا تھا۔ لیکن اب سوچا کہ تھوڑا سا وقت مختص کر کے کے اس کا ایک ریویو اردو زبان میں لکھ دیا جائے۔ اسد محمد خان کا تعارف سب رنگ ڈائجسٹ کی توسط سے ہوا۔ اس ڈائجسٹ میں ان کی ایک داستان بنام 'ناخدا' چھپا کرتی تھی۔ یہ ایک اردو زبان کی بہت ہی اچھوتی داستان تھی کہ اس میں ایک بحری یہ جہاز بحری بیڑے کے ایک ناخدا دا ظفر یاب کا قصہ تھا کہ وہ نت نئے جزیروں پر جاتا تھا اور بہت کچھ اسے نیا دیکھنے کو ملتا تھا۔ اس کے علاوہ ریاست بھوپال کے کسی زمیندار گھرانے کے ماموں بھانجے کی ایک سراغ رساں سیریز کی ایک کہانی بھی چھپا کرتی تھی۔ کیا ہے اچھوتا موضوع تھا کہ ایک دیہی ماحول کو لے کر اس طرح کی کمرشل کہانی بننا، کیا کمال تھا۔ اسد محمد خان کی اس کتاب کا نام نربدا ہے کہ جو دریائے سندھ کے ایک نام ہے کیونکہ اسد محمد خان ان کی رائے میں اس سے بہت سے لوگوں کی امیدیں اور زندگیاں وابستہ ہے ہیں۔ نربدا اور شیر شاہ سوری دو ایسے نام ہیں جو اسد محمد خان کی پسندیدگی کی اعلیٰ ترین مسندوں پر براجمان ہیں۔ خلجی دور، سوری دور اور دریائے سندھ کے آس پاس تاریخی واقعات میں ایک تجریدی اور تجرباتی ادب کے واقعات آپ کو ان کی کہانیوں میں بے بہا ملیں گے۔ میں مختصر مختصر، اس کتاب میں موجود کہانیوں کا تعارف آپ سے کراؤں گا کہ وہ کہانیاں جو مجھے بہت پسند آئی ہیں۔ ان کی زیادہ تر کہانیاں تجریدی انداز لئے ہوئے ہیں لیکن تجریدی انداز کے ساتھ بھی ایک بہت ہی اچھوتی تخلیق کاری ہے کہ اردو زبان میں اس طرح کے تر تجربے پہلے نہیں ملتے۔ *نربدا یہ کہانی دو راجپوت سورماؤں کے گرد گھومتی ہے۔ وہ دریائے سندھ کے آس پاس سی دشت میں بھٹک رہے ہیں۔خلجی دور میں لوگوں کے ساتھ ان کی کی زندگیوں کا تانابانا جڑا ہوا ہے۔ *رگھوبا اور تاریخِ فرشتہ اغوا کیا ہوا اور زبردستی غلام بنایا ہوا لوہار کا بیٹا اپنا نام تاریخِ فرشتہ کی مشہور کتاب میں تقدیر کے سہارے ڈال رہا ہے۔ *جانی میاں ایک خدا ترس سائیکل مکینک کا قصہ کہ وہ ایک ذہنی معذور شخص کی کی محبت اور شفقت میں مبتلا ہے۔درحقیقت وہ معذور شخص حکومتی پولیس کا خفیہ کارندہ ہے۔ *ندی اور آدمی فرید خان سوری جسے دنیا شیرشاہ سوری کے نام سے جانتی ہے۔ اپنی زندگی کے پہلے تیراکی کے سبق کو یاد کر رہا ہے۔ انسان ماہر پیراک تب بنتا ہے، جب ندی میں اترتے ہوئے ندی انسان میں اتر جائے۔ اس کی نزع کا عالم ہے اور اس کے گھر والے سب اس کے پاس جمع ہیں۔ *خفت میں پڑا ہوا ایک مرد ایک پھنے خاں کی کہانی ی جو اپنی زندگی سے شرمندہ ہے۔ کیونکہ اس نے اپنی زندگی ایک ہم جنس پرست کا چولہ پہن کر اور اس کردار کو ادا کر کے بچائی ہے۔ شاید یہی اسے زندگی بھر شرمندہ رکھے گا۔ *ایک دشت سے گزرتے ہوئے (عبدالغفور بلوچ کے نام) اس کتاب میں یہ میری سب سے پسندیدہ کہانی ہے۔ اسد محمد خان اپنی طبع زاد کہاوت میں کہتے ہیں، "جب ایک امنگوں سے بھرا نوجوان مرتا ہے تو اس کے ساتھ اس کا جگری دوست اور اس کی داشتہ بھی اس کے ساتھ ہی گزر جاتے ہیں"۔ یہ کہانی اپنے اسلوب اور موضوع کے اعتبار سے نہایت حیران کن ہے۔ اسد محمد خان نے اس کہانی میں سر رئیلزم کی چھاپ کو اردو ادب پر مہر کر دیا ہے۔ قاری حقیقت اور افسانہ میں تمیز ہی نہیں کرسکتا۔ ایک امنگوں بھرا، زخموں سے چُور نوجوان کسی دشت میں ایک اونٹ پر دشمنوں کے چنگل میں پھنسا ہے، اس کے جگری دوست کی آوازیں اس کے کانوں میں پڑتی ہیں، جو اُس کے تکلیف کے لئے ان سب سے بدلہ لینے کی قسمیں کھارہا ہے اور اُس کا حوصلہ بڑھا رہا ہے ۔ اسی غنودگی ہی کی کیفیت میں یہ نوجوان زیب سیڑھیوں پر بیٹھے بیٹھے اپنی محبوبہ کی گود میں سر رکھے اپنے دوست کی وفاداری کے بارے میں رطب اللساں ہے۔ اس کہانی میں اسد محمد خان کے دوستی کے رشتے کے نوحے سنائی دیتے ہیں۔ لگتا ہے کسی جِگری دوست کی جدائی کے زخم ابھی تک مندمل نہ ہوئے کہ یہ کہانی تخلیق ہوئی۔
"Narbada" - A collection of 12 stories by Asad Muhammad Khan could stylistically and thematically be the output of many different authors. The diverse types of stories have very divergent and distinctive styles and display the writer's tremendous versatility. I would divide the stories into the following types:
(a) The historical stories/stories in historical settings. These include the title story 'Narbada' (an old Rajput father and his young son rescue a girl, come across four thugs intent on looting them, and eventually reach a place by the Narbada river near Mandu in Malwa where they encounter caste bias causing the entire community to abandon a family to marauders at a time when chaos reigns over the land as one power base has overthrown another - set in the time of Shershah Suri). The second story is Raghoba Aur Tareekh-e-Farishta (the narrator describing his abduction and eventually unique life story of adoption by a Mughal official, elaborate training as a spy under a French spymaster, and ultimate actions during the last days of Alauddin Khilji and the ascendance of his favorite General Malik Yaqoot. Finally, there is the short and rather abstract piece Naddi Aur Admi that also involves certain historical characters from the Suri interregnum.
These stories are rich in local dialects, historical context and period descriptions, fast and unexpected in plot development, and impressive, if a tad rapid, in character development. Kanwar Bikram Narang Singh Ujaini is a memorable, if a somewhat romantically exaggerated, protagonist in Narbada. I loved the dialogue in these stories, especially in Narbada, which make the narrative flow exceedingly well. There are also elements of wit and I for one found the dialects captured to be both charming as well as lending greater distinctiveness and authenticity to the tales. Raghoba Aur Tareekh-e-Farishta is also rich in historical detail and quite fascinating in how the story develops and in the characters' interaction with historical figures.
(b) The 'Red-Light District' Stories. This has been a disproportionately favored area by Urdu writers - both for being socially taboo, enigmatic and deeply exploitative and also for the opportunity it provides to look at polite society from a distant, critical and irreverent standpoint. Manto's treatment of characters and stories from this area can be brutally stark and often effective. Asad Muhammad Khan on the other hand has masterfully captured the minutiae of the culture, sociology, language, contradictions, exploitation patterns, insecurities, hypocrisies, fragilities and myriad human facets of this way of life and its captives. Very different from the first category of stories these too are wonderfully told and Asad Muhammad Khan's command of language, slang, dialogue and dialect is simply superb. A deep pathos also characterizes them. Aik Meethay Din Ka Ant, Naseebon Walian and to a lesser extent Janu Mian fall in this category.
(c) Dystopic Situations/Characters in a Tight Spot/Good Cop/Bad Cop stories. Very different once again from the aforementioned two types these stories are very much what the description says they are. In these stories, on the whole, we are only given a vague idea of the locale and time (thus they could be anywhere and during any period) and there are commonalities such as a sense of foreboding and impending doom; the main characters in a state of custody or captivity; and, the conniving and/or brutal antagonist and his softer, seductive and helpful female collaborator/partner (in two of the stories) trying to extract something from the captives. The stories do have an element of thrill and anticipation and are quite readable, if ultimately vague and open to multiple interpretations. I however, found the first two categories of stories to be far superior. Motabar Ki Bari and Khift Mein Para Huwa Mard fall in this category. And to a certain extent also Aurat, Bacha Aur Salotri though it does not have all the ingredients of the first two. Symbolic and abstract in various ways, the stories also explore sexuality, temptation, psychology of domination & being dominated, alienation and gender power relations. A fourth truly symbolic and abstract story is Aik Dasht Sai Guzartay Huway.
(d) Victimhood Stories. Though quite different from each other the two strong stories in this category provide the perspective of two vulnerable people seeking escape through stories that they manufacture (Dastaan Sarai - about a young woman forcibly married to a much older and thoroughly unromantic merchant and contemplating a starkly different outcome to her story in an imagined fantasy world) and Alli Gujjar Ki Akhri Kahani - about the progressive mistreatment, decline and lunacy of a misbegotten person who sought sanity in (and was tormented for) inventing an alternative and self-affirming family lore. Both stories are once again well told and resonate. They also display sharp social satire.
Asad Muhammad Khan is a rightly revered writer of many virtues and voices who is hard to label and compartmentalize - not that we should necessarily seek to do that, though it does help for analytical and critical assessment purposes. It is abundantly obvious that he savors language (and is constantly enticing and inviting his readers to do so) and revels in linguistic variations, dialects and slang. At one level deeply steeped in history and lore he is also remarkably contemporary. He remains one of the modern masters of Urdu literature.
I have also reviewed other books by Asad Muhammad Khan on Goodreads
اس محمد خان کی یہ چوتھی کتاب ہے جسے پڑھنے کا موقع ملا، مگر افسوس ہے کہ اسد محمد خان تک مجھے کچھ پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا۔ بہرحال، نربدا تک پہنچنے کی chronology میں 'غصے کی نئی فصل' اور 'اک ٹکڑا دھوپ کا' شامل ہیں۔ ایک ٹکڑا دھوپ کا کے تبصرے میں مصنف کے فن پر اپنے تئیں اظہار کر چکا ہو۔ سو یہاں صرف نربدا کی کہانیوں کی بابت کچھ عرض ہے:
نربدا: "۔۔۔ مگر دریا کو آدمی اور آدمی کو دریا دو سو برس میں اپناتا ہے اور کہیں پان سو برس میں جا کے دوست بناتا ہےـ" دریاؤں کو تہذیب کی تشکیل و پرورش میں بنیادی مقام حاصل ہے۔ انہی کے کنارے ثقافت پروان چڑھتی ہے، کلچر کا جنم ہوتا ہے (جیسے ماں بچے اور آنول کا تعلق) اور اس سارے میں ایک تمدنی ورثہ جنم لیتا ہے۔ مگر نربدا کی کہانی دریا کنارے کسی تہذیب کے پنپنے کا پرچار نہیں ہے۔ یہ اس تہذیبی روایت کے دروں جنم لینے والی کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے۔ دو راجپوتوں کی کہانی۔ باپ بیٹے کی کہانی۔ ویرتا اور وابستگی کی اس کہانی کا لطف صرف اس کے متن میں ہے، کسی تبصرے میں نہیں سو آگے بڑھتے ہیں۔
رگوبھا اور تاریخِ فرشتہ: قرونِ وسطٰی کے ہندوستان (Medieval India) کی اس کہانی میں تاریخ اور فکشن اس طور سے مدغم ہیں کہ تفریق ممکن ہی نہیں کہ کس کی سرحد کہاں ختم ہوتی ہے اور کہاں شروع۔ رگوبھا پنج دیناری کو حالات کی ستم ظریفی کا مارہ ہوا کوئی vegilante کہیں یا بدلتی ہوئی تاریخ کی ریشہ دوانیوں اور خلجی دور کی محلاتی سازشوں یا کروٹ لیتی بدلتی تاریخ کا چارہ بن جانے والے بہت سے گمنام نفوس کے روزنامچے کا ایک کردار۔ اسرار، سسپنس، جذبات اور تیز رفتار پلاٹ کی اس کہانی کو تاریخی فکشن کی روایت پر لکھی کچھ بہترین کہانیوں میں سے ایک ضرور کہا جا سکتا ہے۔ ایک ہی نشست میں خود کو پڑھوا لینے والی اس کہانی کا لطف ایک ہی نشست میں پڑھنے میں ہے۔
اِک میٹھے دن کا انت: "وقت لوگوں کو بدل سکتا ہے...بدل دیتا ہے۔" "وقت جنہیں مار دیتا ہے انھیں بالکل ویسے ہی، جیسے کہ وہ تھے، ایک ہمیشگی میں لٹکائے رکھتا ہے۔ کسی بھی طرح بدلے بغیر"
اک میٹھے دن کا انت بھی وقت کے ہاتھوں ایسے ہی کچھ مر جانے والے یا متروک ہو جانے والے کرداروں کا تذکرہ ہے۔ ایک ناسٹلجیا ہے یا اس کی ہمیشگی میں لپٹے وقت کا شکار ہوجانے والوں کے نام کی بیاد ہے۔ وقت کے اس تھیٹر پر بہت سے کردار ہیں: خانم مالیر کوٹلے والی (جن کو سب ددّی کہتے تھے)۔ ان کے بالا خانے پر وہ سب جماؤ رہتا تھا۔ 'نگی نے' یا نگینہ تھی، کام والا لمڈا رفیق (فی کا) وہ ایک کالا سا مرگھلا چیچک رو لڑکا، رانی اور جمیلہ اور روزی اور بہت سے متروک شدہ دوسرے۔ وقت نے سب بدل دیا۔ اس نے نگی نے کو بیگم دُرِ شہورا بنا دیا۔ وہ اب کسی جاگیردار نصیر طرے وال کی بیگم ہے۔ وقت نے رانی کا نام بدل کر اسے ماریہ ڈی سوزا بنا دیا۔ وہ اب امریکی ریاست اوہائیو میں رہتی ہے۔ اس نے خانم مالیر کوٹلے والی کو معدوم کر دیا۔ کام والے لمڈے رفیق (فی کے) کو 'رفی جرمن' بنا دیا جو کہیں کا سیکٹر انچارج تھا اور پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اس کی لاش کے قریب سے ایک ٹی ٹی ملی۔ وقت نے ان سب کو۔ یا مار دیا۔ یا ختم کر دیا۔ اسد محمد خان کی یہ تحریر شاید ہم ایسے معدودے چند لوگوں کے لئے ہی ہے جو ہر گلی ہر رستے ہر بام و در پر کسی گزرے وقت کی پرچھائیاں تلاشتے رہتے ہیں۔ وقت کو جنہوں نے کسی حد تک سرسراہٹ سے گزرتے ہوئے محسوس کیا ہے۔ اور جو ایک بے نام سی ٹیس اپنے دل میں ان گزرے دنوں کے لئے محسوس کرتے ہیں جو بظاہر ماضی کی کسی گم گشتہ گزرگاہ کا خس و خاشاک ہے۔
وہ منیر نیازی کے کچھ اشعار ہیں نا:
یہ شجر جو شامِ خزاں میں ہیں جو مکاں ہیں ان کے قریب کے کسی عمر کی کوئی یاد ہیں یہ نشان شہرِ حبیب کے انہیں دیکھتا ہوں میں چپ کھڑا جو گزر گئے انہیں سوچتا یہ شجر جو شامِ خزاں میں ہیں جو مکاں ہیں ان کے قریب کے انہی بام و در میں مقیم تھے وہ مکین شہرِ قدیم کے
نصیبوں والیاں: ددی بائی اور ان کوٹھے والی لڑکیوں کی ایک اور کہانی۔ یہ کیسی نصیبوں والیاں ہیں کہ جن کی پونجیاں بھی بشیرے اور مینے جیسے بٹ مار ہتھیا لے جاتے ہیں۔ واہ ری قسمت۔
جانی میاں: ایک spy story جس کے کردار اور انت اسد محمد خان کی تحریروں کے لحاظ سے تھوڑا زیادہ ڈرامائی ہے مگر شاید صفر اور ایک کا فرق پینٹ کرنے کے لئے ان ہی رنگوں کا استعمال مناسب تھا۔ ایک غیر یقینی سی تحریر۔
داستان سرائے: لوگوں کو اپنی کہنانی خود لکھنے کا اختیار ہے؟ کم از کم تخیلاتی سطح پر ہی سہی۔
موتبر کی باڑی: داستانوی اسلوب میں لکھی اس کہانی کے تمام کردار ہی عمدہ ہیں۔ اس کہانی میں پرانے لکھاریوں کی داستان گوئی کی لذت ہے۔ جیسے پریم چند اور غلام عباس کی کہانیوں کا لطف۔ اس کہانی کا بھی اپنا ایک لطف ہے۔ شاید اردو کہانی کی جینئین ڈیفینیشن پر پورا اترتی کچھ کہانیوں کی فہرست میں موتبر کی باڑی کو ضرور شامل کیا جانا چاہیے۔ گندھی کا لڑکا، اس کی پریمکا آلی، سلایہ گاؤں، موتبروں کی باڑی کی بڑی بہو نیلما۔ پھر شکری ما کردار۔ اس کہانی کا تیز پلاٹ پڑھنے والے کو مسلسل گرفت میں لئے رکھتا ہے۔
الی گجر کی آخری کہانی: الی گجر کہانیاں بناتا تھا۔ بے بسی کی۔ اس گھٹن زدہ معاشرے کے سوالوں کے جواب میں۔ بخت مارے کردار۔ الی گجر کے سُفنے جو وقت کی سرحد سے پار تقسیم سے پہلے ہی تخلیق ہو گئے تھے۔ شاید الی گجر سے بھی پہلے۔
ایک دشت سے گزرتے ہوئے: جب کوئی امنگوں بھرا جوان مرتا ہے تو ایک دوست اُس کا اور ایک داشتہ اُسی کے ساتھ مر جاتے ہیں۔ اسی طبع زاد کہاوت سے شروع اور ختم ہونے والی اس کہانی کے ساتھ ہی "جاوے" کی زندگی کی کہانی بھی ختم ہو گئی۔ کیا کردار بھی مر سکتا ہے؟ یا صرف انسان مرتا ہے؟ کردار لافانی ہوتا ہے۔ جاوے کا کردار اسد محمد خان کی تحریروں کا ایک ایسا لافانی کردار ہے جو کسی طوائف کے بالا خانے پر ہی رہا۔ ایک بے ضرر سا کردار جو ہر کہانی میں رچ بس جاتا رہا۔ جاوے کا ایک شیدی دوست کالا ناگ (بقول احمد جاوید صاحب کالا ناگ نام کا ایک کردار کراچی کے ایک دور میں رابن ہُڈ کی طرح مشہور تھا۔ احمد جاوید صاحب کی ایک ملاقات کا احوال ان کی کسی گفتگو میں شامل ہے۔ شاید اسد محمد خان کا یہ شیدی کردار بھی وہی کالا ناگ یا اس سے ماخوذ ہے)۔ جاوے (اصل نام جاوید) کی یہ کہانی ایک خواب نما یاد یا یاد نما خواب ہے۔ ایک ایسی یاد جس میں جاوے کے ساتھ دو اور لوگ بھی پرچھائیوں میں تحلیل ہو رہے تھے کہ "جب کوئی امنگوں بھرا جوان مرتا ہے تو ایک دوست اُس کا اور ایک داشتہ اُسی کے ساتھ مر جاتے ہیں۔ "
خِفّت میں پڑا ہوا مرد: مرد کی سرشت کی کہانی۔ عورت اور مرد دونوں اپنی سرشت کے تئیں زندگی برتتے ہیں۔ مرد اگر اپنی سرشت کے خلاف جائے تو خِفّت میں رہتا ہے۔ مرد و عورت اور ایک تیسرے کردار کی یہ کہانی بھی خوب تھی۔
فراغت نصیب ہو تو اس کتاب کو سہج سے پڑھئے اور اسد محمد خان کی اچھوتی کہانیوں کے نربدا میں تیرتے چلے جایئے کہ یہ تحریریں، مکالمے، موضوعات اور کردار آپ کو کم ہی اردو ادب میں ملیں گے۔
مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی کبھی پوچھ لے کہ کوئی تِین لکھاری چُن لو اور زندگی بھر بس ان ہی تِین مصنفین کو پڑھنا ہے تو میری اس فہرست میں اسد محمد خان کا نام ضرور ہو گا. اسد محمد خان صاحب نے بیشمار چھوٹی بڑی کہانیاں لکھی ہیں . ہر کہانی اپنے آپ میں مکمل ، اپنے آپ میں انوکھی. ایسی کونسی صنف ہے جس پہ اسد صاحب نے نہیں لکھا؟ ذاتیات ، زبان ، مذهب ، اخلاق ، انسانیت ، پر اسرار ، حتی کہ ڈسٹوپیا بھی . اسد محمد کردار بنتے نہیں بلکہ ہر کردار کی روح قلم کی سیاہی میں قید کرکے کاغذ پہ اُتار ڈالتے ہیں. راجپوت ہو ، مغل ہو ، گلی میں گھمتا کوئی فارغ ترین لڑکا ہو ، کوئی ادیب ہو ، کوئی ڈاکٹر ہو ، عورت ہو ، مرد ہو . اسد صاحب کے یہاں ہر کردار جیتا جاگتا ہے. ہر کہانی اپنی ایک چھاپ آپ پر چھور جاتی ہے اسی لیے میرے لیے ایک وقت میں اسد صاحب کی ایک آدھ ہی کہانی پڑھ پانا ممکن ہے. یہ بات بھی ناقابلِ تلافی ہے کہ ایسا ضروری نہیں کہ آپکو ساری کی ساری کہانیاں سمجھ بھی آجائیں . مجھے تو کم اَز کم دو کہانیاں اِس مجموعہ میں نہیں آئی سمجھ . بات کریں نربدا کی تو اِس مجموعہ میں ندی ایک ریکرنٹ تھیم ہے. سب سے پہلی کہانی میں ملتے ہیں آپ راجپوت سپاہی باپ اور بیٹے سے جنکی تلوار صرف دشمنوں سے نہیں لڑتی بلکہ تعصب ، زاتیات اور ظلم سے بھی بڑھ جاتی ہے. پِھر آتی ہے اسد صاحب کی طویل ترین کہانی. رگھوبا اور اسکے دو بھائیوں کی کہانی کی جو ایک کم ذات میں پیدا ہوئے ، بچپن میں بچھڑ گئے لیکن کس طرح قسمت نے انہیں پِھر ملایا اور تخت تک پہنچایا ، چوری والے رگھوبا کی یہ داستان جو ایک بار پڑھنا شروع کردیں تو ختم کرتی ہی دم لیں . کہانی تو اس میں ایک مرد اور ایک عورت کی بھی ہے جنکے بیچ کا رشتہ معاشرے كے بنائے ہوئے کسی رشتے سے میل نہیں کھاتا بس وہ ایک دوسرے کے لیے مرد اور عورت ہیں . علی گجڑ نے بہت اداس کردیا . اُردو پڑھنے والو کو اسد محمد خان کو لازمی پڑھنا چاہیے. امید ہے کہ ان کی کہانیوں کا مکمل مجموعہ کوئی چھاپے اور خوبصورتی سے چھاپے
مجھےحیرت ہوتی ہے کہ اسد صاحب زبان پہ اور خاص طور پر عام بول چال کی زبان پہ کتنی دسترس رکھتے ہیں۔ اس کتسب میں آپ کو بلوچ، بمبئیے، پنجابی، راجپوت اور جانے کون کون ملتے ہیں اور جب وہ بولتے ہیں تو کردار مزید نکھر کے سامنے آتا ہے۔ میرا بخت تھوڑا مطالعہ ہے اردو ادب کا لیکن ایسا کمال میں نے کہیں نہیں دیکھا۔ انتظار حسین ہوں عصمت چغتائی ہوں یا کوئی بھی سب کے سب وہ زبان خوب لکھتے ہیں جو ان کی اپنی مادری زبان ہے۔ لیکن ایسا روزمرہ نہیں لکھتے جیسا کہ اسد صاحب۔
اس کتاب میں جو کہانی "رگھوبا اور تارخ فرشتہ" کے نام سے ہے ایپک کہلانے کے لائق ہے۔ اور کوئی کہانی ایسی نہیں جو آپ پڑھیں اور وہ آپ پر کوئی اثر نہ چھوڑے یا اس کے کردار آپ کے دل میں نہ اتر جائیں۔
یہ 12 مختصر افسانوں کی کتاب ہے جس میں سے مجھے صرف تین پسند آۓ۔ ہر تحریر کے بیچ میں ایک دم پہلو بدلتا تھا جس کی وجہ سے مجھے کہانی میری سمجھ سے باہر چلی جاتی تھی۔ کسی میں بےتحاشہ نۓ کردار کا تعارف کروایا جا رہا تھا تو کسی میں مشکل زبان کا استعمال کیا گیا تھا ۔
البتہ جو کہانیاں مجھے پسند آئیں ان میں کافی گہرائی تھی جو پڑھنے والے کو سوچنے پر آمادہ کر دیتی تھیں۔ شادی کی سودے بازی ، جھوٹے الزامات ، طوائف کی روزمرہ زندگی اور مرد-عورت کے بیچ رشتوں پر تبصرے کیے گۓ ہیں۔
I expected more from this book but anyways. It was so disappointing and well ... Not my style. His style is good but it's not my type & he should really move on from old culture & all ... Maybe it's not old but in his every single story there's this miserable guy who's got some wits & he magically save a miserable gal & change her fate & some villain old aunties & kind granny's.