صحرا.. فنائے لیلیٰ قَیس کی شبِ فراق کی علامت ہیں.. یہ پیاسے بھی ہوتے ہیں.. سراب بھی دکھاتے ہیں.. اور سیراب بھی کر جاتے ہیں..
خوبصورت چہرہ ہو، دریا ہو یا کسی شہر و بیابان کا حُسن، آوارہ گرد بناتے ہیں. محبوب کا ہر رُخ محبوب ہی ہوتا ہے.. اور محبوب کا سایہ.. اور محبوب کی خوشبو جو کسی اور سے آ رہی ہو.. بات لمبی ہو جائے گی.
صحرا کشش رکھتے ہیں.. ان کی راتیں سرد ہوتی ہیں.. چاندنی راتوں میں ریت کے ذرات چمکتے ہیں.. اور اندھیری راتوں میں اِک کائنات مائل بہ وصل ہوتی ہے. اور بے حجاب کائنات کیا ہوتی ہے؟ یہ سفرنامہ اِسی کی رومانوی داستان ہے.
چولستان.. جس کا مطلب ہے "ریت کا جہاں"... صحرائے تھر (صحرائے ہند) کا وہ حصہ ہے جو جنوبی پنجاب میں ہے. چولستان کا کوئی حصہ ہندوستان میں نہیں کیونکہ ہندوستانی بارڈر کے پار اور صوبہ سندھ میں اسے تھر کہتے ہیں.
صحرا اُس وقت بنتے ہیں یا ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں بارشیں نہ ہوں یا زمین کسی دریا سے سیراب نہ ہو سکے. بظاہر صحرا نارمل زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں مگر صحراؤں میں زندگی بہت پراسرار طریقوں سے موجود رہتی ہے.
~ فطرت کے عناصر کی کرتا ہے نگہبانی ~ یا بندۂ صحرائی یا مردِ کوہستانی
خدا نے پیغمبری عطا کرنے سے پہلے شہزاۂ مصر موسیٰ کو صحرائے سِینا میں دھکیل دیا تھا.. پھر اُن سے کوہ پیمائی بھی کروائی.. تب جلوۂ طور نصیب ہوا. غارِ حرا کی کہانی بھی مختلف نہیں.. وہ بھی ایک بندۂ صحرائی و کوہستانی کی داستان ہے. کچھ تو ایسا ہے بیابانوں میں جو شہروں میں نارمل زندگی بسر کرنے والوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں.. اگرچہ..
~ کُوچے کو تیرے چھوڑ کے جوگی ہی بن جائیں مگر ~ جنگل تیرے، پربت تیرے، بستی تیری، صحرا تیرا
پھر بھی.. صحرا کی رات مسافرِ شَب پر کیسی بِیتتی ہے؟ واصف علی واصف مزید گہرائی میں بات ذرا کُھل کر کرتے ہیں "شب بیدار صرف رات میں بیدار رہنا جانتا ہے، باقی کام رات خود کرتی ہے." اور اگر یہ رات صحرائے چولستان میں گزاری گئی ہو تو؟.. قصہ مختصر، داستانِ لیلیٰ مجنوں ہے.
چنانچہ کوہ نوَردوں کی ایک ٹِیم شمال کے کوہستانوں کی بجائے جہلم و راوی و چناب کے پار جنوب کے اِک صحرا میں جا پہنچتی ہے.. صحرائی بستیوں کی خاک چھانتی ہے.. اپنی خاک کو پہچاننے کی کوشش کرتی ہے.. اَن دیکھی سمتوں میں جذب ہوتی ہے.. اور تب "چولستان میں ایک رات" تخلیق ہوتی ہے. °°°°
9 جون 2016 کو میری پانچویں کتاب پرنٹ ہو کر میرے ہاتھوں میں آ گئی.. ابھی تولیے میں ہے......
اللہ کا شکریہ ادا کرنے کے بعد مَیں مسافرانِ روہی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہی کی معیت میں یہ سفر کیا گیا تھا اور پھر انہی کی تھپکیوں کے زیرِ اثر یہ کتاب تحریر کی گئی.. ورنہ میرا ارادہ ہرگز نہ تھا.
اور یقیناً سب سے زیادہ شکریہ کے مستحق میرے محترم پبلشر "فیکٹ پبلیکیشنز" ہیں جنہوں نے اتنے پروفیشنل انداز میں اس کتاب کو شائع کیا ہے کہ میری عقل دنگ رہ گئی. یہ سب اللہ کی مہربانی ہے کہ ایسے کاملین کو مدد کے لیے بھیجتا ہے ورنہ میرے جیسا کم درجہ کا انسان کیا شے ہے.
امید ہے کہ اہلِ ذوق کو سفرِ چولستان پسند آئے گا. اس سفر میں چولستان کے علاوہ بھی بہت بہت کچھ ہے اور سرزمینِ پنجاب پر مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے ایسی ریسرچز اور داستانیں شامل ہیں کہ انشاءاللہ اہلِ ذوق بہت خوش ہوں گے.
MSc Computer Science & PGD-IT from Pakistan with majors in Geographic Database System.
Certificates of Astronomy, Astrophysics, Particle Physics, Quantum Mechanics, Electronic Music and Tourism all from United Kingdom.
Worked as researcher/columnist at Weekly Speaker Manchester, England.
Worked as Application/Web Programmer for 2 years and Graphic Designer for 7 years.
Currently I am Teachers' Trainer, space sciences researcher, Reiki® Healer, Pianist and travelogue writer. My 6 books with 1 edition of "Kainat" book have been published…
(1) Deosai main aik Raat:This is a 567-page travelogue of Deosai… a vast expansive highlandic plain situated in the north-western fringes of Himalayas in Baltistan, Pakistan. This plateau has the reputation of world's highest and beautiful landscape.
(2) travelogue of United Kingdom… "Inglistaan kay so Rung". The "Kainat" edition was published earlier and then republished as "Inglistaan kay so Rung".
(3) a mystic prose... "Dana Dana Danai", the seeds of wisdom.
(4) Biography of Isaac Newton in Urdu.
5) Cholistan main aik Raat (A night in Cholistan Desert). Travelgue & Research.
I don't read travelogues more oftenly because of some particular reasons. But this one was suggested by a dear friend so read it few months ago & re-reading have been a wonderful experience yet again. I thoroughly enjoyed reading this lovely, thrilling, adventurous & humorous travelogue. Even at times I laughed my heart out. :') :') :D ذوق کی بالٹیاں بھر بھر کر فوٹوگرافی کی...... Simply awesome & light-hearted book.