”انسانی ارتقاء کی کہانی“ جیسا کہ نام سے واضح ہے، یہ انسانی ارتقاء کی مکمل داستان ہے۔ اس کتاب میں صرف نظریہ ارتقاء کی توضیح ہی نہیں کی گئی، بلکہ نظریہ ارتقاء سے جڑے دیگر موضوعات حیاتیات، جینیات، نباتیات، بشریات، ماحولیات، حیوانیات، تشریح الاعضاء، فلکیات، ارضیات، آرکیالوجی، اور سماجیات وغیرہ کے متعلق بھی دلچسپ معلومات کا خزانہ اکھٹا کیا گیا ہے۔ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید ریاض باقر صاحب نے اردو زبان میں سائنسی مواد کے دامن کو وسیع کرنے کی سعی مشکور سر انجام دی ہے، ان کا یہ کارنامہ اردو دان طبقے کیلئے انتہائی قابل ستائش اقدام ہے، غالباً اردو زبان میں نظریہ ارتقاء کی سائنسی توضیح کے موضوع پر یہ اکلوتی کتاب ہے۔ یہ کتاب درج ذیل لنک سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے: https://realisticapproach.org/%DA%88%...