Jump to ratings and reviews
Rate this book

Mutriba / مطربہ

Rate this book

80 pages, Hardcover

First published January 1, 1964

13 people want to read

About the author

Qateel Shifai

57 books4 followers
Muhammad Aurangzeb, more commonly known by his pen name Qateel Shifai was a Pakistani Urdu language poet.
He is best known as a highly successful lyricist of Pakistani film industry for which he wrote over 2500 songs and won numerous awards.

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
3 (75%)
4 stars
1 (25%)
3 stars
0 (0%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 2 of 2 reviews
Profile Image for Salman Khalid.
106 reviews86 followers
July 5, 2017
اس بازار کا جو کوٹھا ہے اس کی رِیت نرالی ہے
یہاں ماں کو ماں کہہ دینا سب سے گندی گالی ہے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تجھے گلاب کے پھولوں سے یوں بھی ہے الفت
کہ وہ بھی صرف بہاروں کا ساتھ دیتے ہیں
خزاں رسیدہ چمن میں اگر صبا نہ رہے
تو بس وہ اپنے ہی خاروں کا ساتھ دیتے ہیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہم ڈوب گئے جاگتی راتوں کے بھنور میں
ہاتھ اس کا ہمارے لئے پتوار ہی کب تھا
مشہورِ زمانہ ہیں قتیل اس کی اڑانیں
وہ دامِ محبت میں گرفتار ہی کب تھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

قتیل شفائی سے یہ پہلا تعارف بہت جاندار رہا۔ اگرچہ شاعری کے معاملے میں میرا حال بندر اور ادرک والا ہے مگر شاعر کے فن کی داد دینی پڑتی ہے کہ مجھ ایسے سخن ناشناس کو بھی بہت متاثر کیا۔
کتاب کی تمام نظمیں ایک ہی موضوع کے گرد مطوف ہیں: مطربہ یا طوائف۔ اردو شاعری میں موضوعاتی یکتائی کا یہ انداز پہلی مرتبہ دیکھا۔ طوائف کو اتنے زاویوں سے برتا گیا ہے کہ ندرتِ بیان پر حیرت ہوتی ہے۔
نظموں کا کینوس کوٹھے سے کشید کردہ مشاہدات سے رنگا رنگ ہے۔ موضوعات ایسے اچھوتے اور الفاظ کی بندش ایسی نپی تلی کہ بے اختیار منہ سے واہ واہ نکلتی ہے۔
جیسے کہ معصوم اولاد کا طوائف سے اپنے باپ کے بارے میں سوال کرنا۔ اس دلہن کا حال جو رخصتی سے پہلے یتیم کی ماں بن گئی۔ کسی امیر گاہک کی آمد کے ساتھ ہی طوائف کی اپنے 'محبوب' سے طوطا چشمی۔ شاعر کے محبت بھرے گیت جو محبوبہ طوائف اپنے تماش بینوں پر لٹاتی ہے اور شاعر ملول رہ جاتا ہے۔ ۔ ۔ ایسے و دیگر اچھوتے موضوعات کو شاعری کی زبان میں کہنا نہ صرف کمال فن کی معراج ہے بلکہ قتیل شفائی کے گہرے مشاہدے کی بھی دلیل ہے۔
اردو شاعری و بازار حسن میں دلچسپی رکھنے والوں کو یہ ضرور پسند آئے گی۔
Profile Image for Syed Ali Hussain Bukhari.
232 reviews4 followers
October 5, 2023
مطربہ "نظمیں"
از: قتیل شفائ

میں اپنے تاثرات کا آغاز شفائ صاحب کے اس مجموعہ ء کلام کی بالکل آخری رباعی سے کروں گا کہ

مطمئن کوئ نہیں ہے اس سے
کوئ برہم ہے تو خائف کوئ
نہیں کرتی یہ کسی سے بھی وفا
زندگی ہے کہ طوائف کوئ

لفظ "مطربہ" کا معنی ہے 'گانے والی عورت' یا 'طوائف'۔

اس عنوان سے ظاہر ہی کہ یہ اسی موضوع پر لکھا مجموعہء کلام ہے۔ مگر ہم جب تک اس کا مطالعہ نہیں کر لیتے یقینا اسکے معنی کی گہرائ سے واقف نہیں ہو سکتے۔
جہاں اس مجموعے میں "اندیشہ"، "رسم شبستان طرب"، "گلاب کے پھول" وغیرہ جیسی نظمیں مطربات کی عمومی عادت کا منظوم اظہار کرتی ہیں،
وہیں "عمر پوشی"، "چکلے"، "نائیکہ"، "تماشبین"، ٹریجڈی" اور "معصوم" وغیرہ جیسی نظمیں ان طوائفوں کی زندگی کے ان دکھوں کا پراثر ذکر کرتی ہیں کہ کس طرح ان کے بچے انہیں ماں کی بجائے باجی یا آپا کہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اور کیسے ایک نائیکہ اپنی بیٹی کو اس کاروبار میں خود پیش کرتی ہے اور اونچی سے اونچی بولی پہ اسے کسی صاحب ثروت کی راتوں کی خلوت نشینی کیلئے مہیا کرتی ہے۔
شاعر نے ان جگہوں پر جانے کے بعد اپنے تااثرات کو بھی غیر جانبداری اور خلوص سے شاعری کی زبان میں ڈھال کر "تیرے خطوں کی خوشبو"، "شعر اور موسیقی"، "فرماں بردار"، "سترھواں سنگار" اور "فنکار" جیسی نظمیں قلمبند کی ہیں۔
اور "اوقاف ایکٹ" میں جو نام نہاد پیر صاحبان کی مکروہ خلوت نشینیوں کا مذکور ہے، وہ ان کے عابد و زاہد چہروں سے نقاب کشائ کیلئے کافی ہے۔
آخر میں میں اپنی پسند کے چند اشعار بطور انتخاب پیش کروں گا:

مشہور زمانہ ہیں قتیل اس کی اڑانیں
وہ دام محبت میں گرفتار ہی کب تھا

تیرے اسلاف نے کھولی تھی جو نغموں کی دکاں
اس میں اک شاعر نادار کی توقیر کہاں
یہی بہتر ہے کہ خاموش رہے میری زباں
نہ تو ممتاز ہے تو اور نہ میں شاہجہاں
پھر کوئ تاج محل کس کیلئے۔۔۔؟
میں لکھوں تازہ غزل کس کیلئے۔۔۔؟
Displaying 1 - 2 of 2 reviews

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.