Jump to ratings and reviews
Rate this book

Akhri Jang- Shaitan ke Khilaf Insan ka Ailan-e-Jang

Rate this book

316 pages, Paperback

15 people are currently reading
180 people want to read

About the author

Abu Yahya

21 books107 followers

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
59 (61%)
4 stars
23 (23%)
3 stars
11 (11%)
2 stars
1 (1%)
1 star
2 (2%)
Displaying 1 - 12 of 12 reviews
Profile Image for Mahnoor Asif.
103 reviews59 followers
August 7, 2020
Behtareeeen!
It discusses the battle between human and their eternal enemy, Satan. Beautifully jotted down, Abu Yahya did the excellent interpretation of the Quran and explain things in a historical perspective. He explains the most important question of today that why Muslims are oppressed? Why we are overpower by east? I got a lot of answers to my questions in this book and earlier ones. I must say he has done an absolutely excellent job.
Profile Image for Ifrah Tahir.
17 reviews6 followers
June 13, 2025
آخری جنگ بقلم ابو یحییٰ


جب زندگی شروع ہوگی اور اسکے تسلسل کی تمام کتب کے لکھاری ہونے کے باعث ابو یحییٰ اور انکی تصانیف کافی متانزعہ رہیں، جہاں انہیں بہت پذیرائی ملی وہیں بہت سے سوالات بھی اٹھے کہ گویا مذہبی موضوعات کو افسانوی شکل دینا درست ہے یا نہیں۔ اس بحث کی گنجائش نکلتی ہے لیکن مصنف کی نیک نیتی پہ شک کی نہیں!

کتاب پڑھنے کے بعد کچھ ملے جلے تاثرات ہیں۔ کتاب کا عنوان اور موضوع اچھا تھا۔ واقعتا انسان کی پہلی اور دنیوی زندگی کی آخری سانس تک لڑی جانے والی جنگ شیطان سے ہی ہے، اور یہ یقینا بہت مشکل ہے۔ جو اس میں سرخرو ہوگیا اسکا گویا بیڑا پار لگ گیا۔
کتاب میں بیق وقت تین ٹریک چل رہے۔ ایک عبداللہ صاحب جو ایک داعی دین ہیں انکی ایک نو مسلم (پیدائشی یہود) سے ملاقات، پھر ایک نجی زندگی اور گھریلو مسائل پہ مبنی کہانی، اور پھر شیاطین کی آپس میں گفت و شنید (یہ حصہ طبیعت پہ بوجھل تھا)۔
کئی اہم اور حساس موضوعات نیک نیتی سے مصنف نے دلچسپ بنا کے قارئین کے لیے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
مجھے ذاتی طور پہ کچھ تشنگی سی محسوس ہوئی۔ شاید عالمی دنیا پہ نظر رکھنے اور وسیع المطالعہ ہونے والے شخص کو کتاب میں درج بہت سی باتیں سطحی اور too basic لگیں۔ لکھت کے اعتبار سے کئی جگہ انداز بہت preachy تھا۔ ذرا effortless ہوتا تو مزید لطف دیتا۔
دور جدید کے فتنوں اور اسلام پہ اٹھنے والے سوالات کو لکھاری نے اپنے طور پہ اچھے سے حل کیا ہے لیکن شاید موجودہ صدی میں آج کی نسل اس سے مطمئن نا ہو۔ صبر کے ساتھ وقار لازمی جزو ہے اور معاملات کو ذرا حساسیت کے ساتھ لکھا جاسکتا تھا۔
تاہم یہ ضرور لکھاری کا کمال ہے کہ محض ۳۰۰ صفحات کی کتاب میں عائلی زندگی، یہود کی تاریخ، مسلمانوں کے زوال کی وجوہات، اسلام پہ جبر سے پھیلنے کا الزام، طلاق ثلاثہ، مذہبی تعصب، اور جہاد کے نام پہ بغاوت جیسے کئی موضوعات کو زیر بحث لایا گیا۔
کلی طور پہ کہا جاسکتا کہ پڑھنے والا طبیعت کے مطابق چاہے تو اصلاح کے پہلو کشید کرے چاہے تو تنقید کے۔
Profile Image for Ahsaan Ullah.
7 reviews3 followers
August 9, 2021
ہدایت کے راستے اور جنت کی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں پر سلام ہو
Profile Image for Athar Ali.
50 reviews4 followers
August 10, 2018
ایک خوبصورت ناول ، اور جیسے واقعات کے درمیان تسلسل بنایا گیا ہے بہت خوبصورت
Profile Image for Amir Khanzada.
2 reviews
February 2, 2020
بہت بہترین بُک ہے۔ مجھے پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ اور بہت کچھ اسلام کے لحاظ سیکھنے کو ملا۔ سمجھ میں آیا کہ مسلمانوں پر ظلم نہیں ہو رہا ہمیں اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے۔
3 reviews
December 20, 2021
Yahoodi history
Sasurali zindagi
Musalmanon Pr gair musalmanon ka galba Q
Talak k muamlat
Halala nikah ki haqeeqat
Aurat or Mard k parday ki noiyat
Tasubat
Profile Image for Iqra.
52 reviews1 follower
October 11, 2017
Battle against Satan!!! It's literally amazing, a must read book for everyone...
Profile Image for Ayesha Siddiqui.
31 reviews1 follower
December 31, 2024
یہ دنیا ہمارے لیے امتحان گاہ ہے۔ انسان ازل سے شیطان کے ساتھ حالت جنگ میں ہے جب ابلیس نے حضرت آدم علیہ الاسلام کو سجدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اللہ تعالیٰ سے قیامت تک کے لیے انسانوں کو گمراہ کرنے کی مہلت مانگی تھی۔ الله تعالیٰ نے انسان کو کچھ کمزوریوں کے ساتھ پیدا کیا ہے جن سے شیطان خوب فائدہ اٹھاتا ہے چنانچہ امت مسلمہ شیطان کا سب سے بڑا نشانا ہے جسے بہکانے کے لیے وہ ہر ہتھکنڈہ آزماتا چلا آ ریا ہے۔ انسان شیطان کے خلاف یہ جنگ کس طرح جیت سکتا ہے یہ بات کہانی کے پس منظر میں سادہ طریقے سے اس کتاب کے اندر واضح طور پر بتانے کی کوشش کی گئیی ہے ۔ تاکہ بات عام قاری تک بآسانی پہنچ سکے ۔ اس ناول میں شیاطین کی سوچ اور کارفرمائی زیر بحث آئی ہے۔
بات کریں کہانی اور اسکے کرداروں کی تو آغاز ہوتا ہے نومسلم داؤد سے جو پہلے یہودی ہوتا ہے۔ اس تک اسلام کی روشنی کیسے پہنچی یہ کہانی کا بڑا دلچسپ حصّہ ہے جو کتاب پڑھ کر آپ کو معلوم چل سکیگا ۔
عبداللہ جو اس سیریز کا شروعات سے مرکزی کردار رہا ہے سارے کردار اس کے ارد گرد گھومتے نظر آتے ہیں۔ جمیلہ ایک بےواہ عورت ہے جس کے چار بچے ہیں , بڑی بیٹی سارہ جس کی شادی اونچے سٹیٹس والے خاندان میں ہو جاتی ہے لیکن اس کی ساس نہایت ہی مغرور اور بدتمیز عورت ہے سارہ اپنی پریشانی عبداللہ سے بیان کرتی ہے عبداللہ سارا کو اسکی ساس سے نبٹنے کے لیے کیا نسخہ بتاتا ہے اور شیطان کو بھگانے کا جو حل پیش کرتا ہے وہ جاننے کے لیے آپ کو کتاب کا مطالعہ کرنا ہوگا۔
وہ کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے سعد جمیلہ کا چھوٹا بیٹا عبداللہ کو قتل کرنے کے در پے ہو جاتا ہے اور آخر میں اس کا کیا انجام ہوتا ہے یہ جاننے کے لیے بھی کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ ہمیں دنیا میں ہر تعصب سے پاک قرآن اور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے یہی شیطان کے شر سے بچنے کا طریقہ اور اصل ایمان ہے یہی اس ناول میں بتایا گیا ہے ۔ یہ تحریر آپ پر غور و فکر کے نئے در وا کریگی اور شیطان سے مقابلے کی نئی طاقت دیگی ۔
_____________________________________
Displaying 1 - 12 of 12 reviews

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.