ناول میں کرداروں کے فینسی ناموں اور وہی روایتی بودی کہانی کے علاوہ کچھ نہیں تھا. ناموں کے نمونے ملاحظہ کیجئیے. ساحل عمر، ورشا، آعور، رشا ملوک، سمار ملوک، واسم، بابا صاعق، تہکال، بازغر، عابد منجم، بزبران اور بکوزان. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسے بے ڈھنگے ناول لکھ کیسے لیتے ہیں اور چھاپنے والے چھاپ کیسے لیتے ہیں. کیا تھا اس ناول میں؟ وہی ایک خوبرو نوجوان کے پیچھے شیطانی طاقتیں جو کہ ہمیشہ خوبصورت دوشیزائیں ہی ہوتی ہیں. ہیرو ہمیشہ کسی خطرناک جادو کا توڑ ہوتا ہے اور ایک درویش نما بابا مدد کرتا ہے وغیرہ وغیرہ. اتنی بے سروپا کہانی کہ آٹھویں کا بچہ بھی پسند نہ کرے. ایسا نہیں ہے کہ اس پلاٹ کے ساتھ اچھی کتاب نہیں لکھی جا سکتی. مگر اس کتاب کی کہانی اتنی مصنوعی ہے کہ پڑھتے ہوئے کوفت ہوتی ہے.
دوستوں سے انکے خالی گھر کی بہت تغریف سنی تھی. مگر بہت مایوس ہوا. ایسا نہیں ہے کہ راقم کو Urdu Pulp Fiction سے لگاؤ نہیں ہے. میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لکھاری ہمیشہ سے ہماری بے اعتنائی کا شکار رہے ہیں. ان میں اتنے زیادہ نام ہیں کہ وہ قاری جو صرف مشہور چیزیں پڑھتے ہیں، بہت سے حیران کن کام سے بدقسمتی سے واقف ہی نہیں ہیں. مگر مذکورہ کتاب ان کتابوں میں سے نہیں ہے.
سب سے غصہ دلانے والی بات یہ ہے کہ خالی گھر کی طرح اس کتاب پر بھی بڑھک ماری گئی ہے کہ اسکو لکھتے ہوئے بھی عجب واقعات رونما ہوئے وغیرہ وغیرہ. بہت ہی بھونڈی کوشش ہے اسکو مشہور کرنے کی.
An exceptional reading experience. A combination of horror, suspense, thriller and romance. One of the best Urdu novels I have read. Story of an artist, who was the most wanted by good and bad people for the fulfillment of their own interests, right from his childhood. This story also features: A Witch A Tiger A dead Wizard's spirit A Wizard in deep sleep and many other interesting characters.