Jump to ratings and reviews
Rate this book

Apna Ghar / اپنا گھر

Rate this book
Apna Ghar by Masood Ashar

224 pages, Hardcover

Published January 1, 2004

2 people are currently reading
20 people want to read

About the author

Masood Ashar

11 books11 followers

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
3 (75%)
4 stars
1 (25%)
3 stars
0 (0%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 3 of 3 reviews
Profile Image for Salman Khalid.
106 reviews86 followers
May 31, 2018
مسعود اشعر کے افسانے بھول بھلیاں ہیں۔ جن میں مرکزی نکتہ و اصل بات ڈھونڈنے کے لئے سوچ کی غلام گردشوں میں بھٹکنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود اصل بات سمجھ نہیں آتی اور دورائے قدم پکڑتی ہے۔ مگر قاری کی سوچوں کو چابک دکھانا ہی شاید صاحب کتاب کی منشاء تھی جس میں وہ کامیاب رہے۔ اب سوچنے والا فکر کی کس منزل پر پہنچتا ہے، اس سے انہیں غرض نہیں ہوتی۔
مسعود اشعر اپنے ان افسانوں میں تجرید اور علامتی افسانے کی سرحد پر چلتے نظر آتے ہیں اور اردو افسانوں کی مروجہ روایات کو توڑتے اور نئی جہات، نئے انداز سے افسانہ لکھتے ہیں۔ جدت ان کی لکھی زبان کی وجہ سے نہیں آتی، بلکہ ان کے افسانہ 'کنسٹرکٹ' کرنے کے انداز میں ہے۔ کوئی افسانہ خطوط کی شکل میں ہے۔ کوئی افسانہ یاد ماضی کی صورت لئے۔ ایک افسانہ بیوی کی خودکلامی میں لکھ دیا۔ ایک گھڑی کی ٹک ٹک میں سمودیا۔ نت نئے تجربات اگرچہ عادت نہ ہونے کے باعث کچھ عجیب لگتے ہیں مگر جب آپ لکھنے والے کی فریکونسی پر ٹیون ہوجائیں تو بہت لطف دیتے ہیں۔
تجریدی انداز سے لکھنے کے باعث افسانوں کا عنوان کچھ ہوتا ہے، کہانی کچھ جبکہ درپردہ بات کچھ اور کھٹکتی محسوس ہوتی ہے۔ کسی پزل کی طرح! جسے آپ نے حل کرنا ہے۔ اب اتنی پیچیدگیاں ہوں تو بےچارے پڑھنے والے کی ذہنی آزمائش ہی ہے مگر اس کے باوجود آپ داد دیے بغیر رہ نہیں سکتے اور اردو میں نیا انداز پڑھنے والوں کو یہ مجموعہ بالکل مایوس نہیں کرے گا۔ مسعود اشعر کا عالمی ادب و تراجم سے تعلق بھی چونکہ خاصا رہا ہے تو وسعت مطالعہ کی چھاپ ان کے افسانوں میں بھی واضح محسوس ہوتی ہے۔ شاید اسی لئے ان کے یہ افسانے عالمی معیار کو چھوتے محسوس ہوتے ہیں۔
Displaying 1 - 3 of 3 reviews

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.