Jump to ratings and reviews
Rate this book

Mazhab aur Jadid Challenge

Rate this book
Mazhab aur Jadid Challenge

220 pages, Paperback

Published January 1, 2016

1 person is currently reading
27 people want to read

About the author

Wahiduddin Khan

310 books383 followers
Maulana Wahiduddin Khan is an Islamic spiritual scholar, who has adopted peace as the mission of his life. He was born in a family of landlords in 1925 at Badharia, a village near the town of Azamgarh, in the Indian state of Uttar Pradesh (formerly known as the Eastern United Provinces).

After his father’s death in December 1929 he was brought up by his mother, and his uncle, Sufi Abdul Hamid Khan, arranged for his education. He comments that becoming an orphan very early in life taught him that, to succeed in life, you have to take such situations as challenges and not as problems. Being an advocate of result-oriented and positive action, he explains that treating such situations as problems can only be negative in result. All you can do in this state is either try to fight to remove them or lodge complaints or protests against them. On the other hand, if you take such situations as challenges, you can positively and constructively work to overcome them yourself, as and when suitable opportunities present themselves. His success in life is largely due to the implementation of this and other such principles, which he has derived from Islamic scriptures.

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
4 (44%)
4 stars
4 (44%)
3 stars
1 (11%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 4 of 4 reviews
Profile Image for Usama Siddiqui.
51 reviews16 followers
June 8, 2020
Finally finished this amazing book by Maulana Wahiduddin Khan. As you might have guessed by the name, the book is a counter-narrative to some of the major points raised by Atheism.

This was written in 1965 and I am amazed how Maulana had managed to read/consult with so many resources at that time when there was no Internet.

Coming back to the book. The first part of the book puts forward the criticism against God. The second part is a reply to the critics of God.

The next parts deal with the life after death (arguments in favor of Qayamat), Prophethood, the authenticity of the Quran (whether Quran is a man-made book or not), and the importance of Religion in formation of civil laws.
Profile Image for Ahsan Iftikhar.
36 reviews10 followers
March 3, 2024
Mazhab or Jadeed Challenge By Molana Wahiduddin khan

" مذہب ایک ایسی صداقت ہے جو ہر نئی تحقیق سے اور نکھرتی چلی جا رہی ہے ہر واقعی دریافت اس کیلئے تصدیق بنتی چلی جاتی ہے "

🌟 مذہب اور سائنس کتاب پر میرا مضمون ذرا تفصیلی تھا مگر اس کتاب پر میں مختصراً ہی لکھوں گا۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس کتاب میں کافی باتیں مذہب اور سائنس کتاب والی ہی ہیں بس تھوڑی تفصیلی ہیں

🌟 پہلے تین باب مذہب پر ہی لکھے ہیں جیسے کہ مذہب اور سائنس کتاب میں بھی مذہب کو ثابت کرنے پر مولانا نے باب لکھے تھے اسی طرح اس کتاب میں بھی تفصیلی طور پر مذہب پر مغربی اعتراضات کا جواب دیا ہے اور مذہب کے حق میں بہت خوبصورتی سے لکھا ہے

🌟 اگلے باب " کائنات خدا کی گواہی دیتی ہے " میں مولانا نے سپیس سائنس اور دیگر ایسی سائسنز سے خدا کو ثابت کیا ہے ۔ میں جب یہ سب سوچتا ہوں کہ لوگ خدا سے انکاری ہیں تو سچ میں دل کو کچھ ہونے لگ جاتا ہے کہ کوئی کیسے اس سب کو اتفاق کہہ سکتا ہے اور پھر ان لوگوں پر خیال آتا ہے کہ یار ان کے پاس تسلی کو بھی کچھ نہیں بچتا ان کے پاس تو کھوکھلی دنیا ہے جس کے اردگرد دنیاوی آسائشوں کا گھیرا ہے اور بس اس سے آگے کچھ بھی نہیں خدا سے انکاری لوگوں نے ان آسائشوں سے خود میں دلی تسلی کی چار دیواری ہی تو بنائی ہوئی ہے

🌟 اگلے باب " دلیل آخرت " سے میں بہت ہی متاثر ہوا ہوں اس میں مولانا نے کیا کمال مشاہدات کی روشنی میں آخرت کو ثابت کیا ہے کئی کتابوں اور کئی لوگوں کی گواہی بھی اس باب میں مل جاتی ہے مولانا نے لاشعور ، اعمال اور آواز کی لہروں کو جس طرح سے دلیل آخرت کیلئے استعمال کیا وہ واقعی قابلِ ذکر بات ہے

🌟 اس سے آگے کتاب میں دلیل رسالت شروع ہوتی ہے اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی کو مختصراً بیان کیا جاتا ہے حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی پڑھ کر پھر سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے اور دل خود آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی رسالت پر ایمان لانے کی طرف دوڑتا ہے کیونکہ ایسے کامل انسان نبی ہی ہو سکتے ہیں

🌟 اس سے اگلے دو ابواب میں قرآن کی خصوصیات اور مذہب کی برکات بیان کی گئی ہیں مولانا نے قرآن کو ایک معجزہ ثابت کیا ہے اور یہ ہے بھی ، کوئی شک نہیں کہ قرآن میں لکھی ہر بات سچ اور حق ہے اور اگلے باب میں مذہب کو دنیا سے الگ کرنے کے نتائج بیان کیے گئے ہیں جو بہت ہی خوفناک ہیں۔ بھلے پھر وہ اخلاقی نتائج ہوں یا معاشی ۔
ہر دور میں مذہب کی ضرورت رہی ہے ۔ یہ دونوں ابواب خدا کی گواہی دیتے ہیں اور خدا وہ ہے جس کے رستے ہماری سوچ سے بالاتر اور بہتر ہیں

🌟 آخری دو ابواب میں مولانا اس زندگی کا ذکر کرتے ہیں جس کی ہمیں تلاش ہے ۔ مولانا کچھ فلسفیوں کا ذکر بھی کرتے ہیں جو مذہب کے کنارہ کر کے کسی اور چیز میں مذہب جیسا سکون ڈھونڈتے ہیں۔ انسان مذہب اور خدا کے بغیر ادھورا ہے انسان کیسے ان جانے میں مذہبی اعمال کرتا ہے کبھی اس خول کو ریاضی سے بھرتا ہے کبھی فلسفے سے لیکن اس کے اندر ایک روحانی جگہ رہتی ہی ہے ۔ جسے کچھ لوگ نظر انداز تو کر سکتے ہیں مگر اس کو خود سے نکال نہیں سکتے ۔ ایک جگہ مولانا نے وطن کی محبت اور شخصیت سے محبت پر لکھا ہے جس سے مجھے ذرا اختلاف ہے ہو سکتا ہے میں انکی یہ بات سمجھ نہیں پایا مگر جیسے مجھے لگا اس لحاظ سے اختلاف رکھتا ہوں کہ شاید لوگ تعظیم کے طور پر ہی شخصیات کیلئے جذبات رکھتے ہوں ( یہ نویں باب کے شروع کی بات ہے )

🌟 میں جانتا ہوں یہ روایتی مضامین سے ذرا ہٹ کے ہے اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں تمام ابواب پر کچھ لکھنا چاہتا تھا تاکہ لوگ اس کتاب کو پڑھنے کیلئے چن سکیں اور اپنی دلچسپی اس طرف لائیں ۔ یہ کتاب واقعی قابلِ ذکر ہے اور پڑھنے والی ہے ۔ اس کتاب کو لازمی پڑھیں اس سے ایمان میں مزید تازگی آئے گی ان شاءاللہ ۔ آخر میں مولانا کی بات سے اختتام کرتا ہوں :
" کیا کوئی ہے جو وقت سے پہلے بیدار ہوجائے ، کیونکہ بیداری وہی ہے جو وقت سے پہلے ہو ، وقت پر بیدار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں "
بس اتنا ہی
اوراق : 220
احسن افتخار
امید ہے آپ مجھے جانتے ہوں گے
Profile Image for Dil Nawaz.
323 reviews17 followers
April 6, 2022
دنیا میں خدا کو سب مانتے ہیں جو نہیں مانتے انہوں نے خدا کی خلاء کو پورا کرنے کیلئے سائنس کو خدا بنا لیا

مختلف لوگ اپنے عقیدے کے مطا بق خدا کو مانتے ہیں۔ خدا انسان کی ضرورت ہے ۔
یہ کائنات خدا کی گواہی دیتی ہے۔ سائنسدانوں میں بھی ایک دوسرے سے اختلاف ہوتا ہے کچھ تھیوری کچھ سال بعد فلاپ ہو جاتی ہیں۔ انسان اتنی ترقی کے باوجود آج تک اپنے جسم کو نہیں سمجھ سکا جسے وہ دن رات دیکھتا اور محسوس کرتا ہے۔

میں نے زندگی میں اس جیسی سائنٹیفیک جو کے دین کی بنیاد پر لھی گئ ہو آج تک نہیں پڑھی-

اس کتاب میں ملحد ہی کی کتابوں کا حوالہ دیا ہوا ہے۔ بس ایک ضد ایک انا سوسائٹی میں نام ایک ہڈ دھرمی کی وجہ سے ملحدوں نے خدا کا انکار کیا-

مولانا صاحب نے یہ کتاب 1962 میں لکھی تھی جسے پڑھ کر آپ آسانی زے کسی بھی ملحد کو لاجواب کر سکتے ہیں۔

یہ کتاب ضرور پڑھیں اور آج ہی پڑھیں

دلنواز
کراچی، پاکستان
Profile Image for Qasim Bin Ali.
45 reviews
December 4, 2025
In this book, Wahiduddin Khan explains the importance of religion (especially Islam) and the challenges it faces in the advent of modern scientific advances.
Displaying 1 - 4 of 4 reviews

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.