کالم کیسے لکھے جائیں اور کہانی کے ذریعے پیغام کیسے دیا جائے یہ سیکھنے کے لیے یہ کتاب بہترین ہے۔ عطاء الحق کی چونکہ گھٹی میں مزاح نگاری پڑی ہے اس لیے سنجیدہ سے سنجیدہ موضوع کو (جو اکثر سیاسی ہوتے ہیں) کہانی کے پیرائے میں بیان کرتے ہوئے بد دیانت طبقوں پر بہترین چوٹ کر جاتے ہیں۔ پھر چونکہ اسلامی غیرت سے بھی سرشار ہیں اس لیے اسلام کے خلاف برسر پیکار عالمی اور اندرونی طاقتوں پر دل کھول کر حملے کرتے ہیں۔ عطاء کا اصل غم بڑی طاقتوں سے مرعوب ہو کر اپنی غیرت کو خیر باد کہہ دینا ہے جس پر انہوں نے حد سے زیادہ لکھا اور شاید یہی لکھنا ان کو آخر مہنگا پڑ گیا۔