مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں آجکل ’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن‘ کے عمل سے گزر رہی ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا نا چاہتی ہیں لیکن سافٹ ویئر کی ڈیمانڈ اور پیچیدگیاں روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ایسے افراد کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو انڈسٹری کے تجربہ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی جانکاری بھی رکھتے ہوں۔ جو صارف کی مشکلات کو سمجھ کر اس کا حل نکال سکیں اور بیک وقت تکنیکی اور کاروباری طرز پر سوچ سکتے ہوں۔ ایسے لوگ جو نت نئے طریقوں سے پراڈکٹ کو مارکیٹ میں لا سکیں اور کاروبار کو ترقی دینے کے لئے پراڈکٹ کی ویلیو کو بڑھا سکیں۔ ایسےافراد کو تکنیکی اصطلاح میں پراڈکٹ مینجر کہتے ہیں۔ اگرچہ پراڈکٹ مینجمنٹ ایک وسیع اور پیچیدہ موضوع ہے پر اس کتاب کے ذریعہ آپ اس ڈومین کی بنیادی معلومات، اصطلاحات اور طریقہ کار سیکھ سکیں گے تاکہ آپ اپنی یا اپنی کمپنی کے لئیے جدید پراڈکٹس بنا کر انہیں کامیابی کے ساتھ صارفین تک پہنچا سکیں۔ امید ہے یہ کتاب آپکی توقعات پر پورا اترے گی