Jump to ratings and reviews
Rate this book

Qaem Deen / قائم دین

Rate this book
یہ ’’قائم دین ‘‘ہے ۔ افسانوں کی کتاب ہے اور 2012ء میں آکسفرڈ اِسے اُردو میں چھاپ چکا ہے ۔ اُس کے بعد دوبارہ وہیں سے چھپی۔ پھر اِسے علی مدیح ہاشمی نے انگریزی میں ترجمہ کیا ۔ تب یہ انڈیا پینگوئن سے چھپی۔ پھر ایک وقت آیا مَیں نے اِس کے حقوق لاہور کے ایک ادارے کو بخش دیے اور وہ چھاپتے رہے۔ اب یہی کتاب بک کارنر جہلم سے چھپ رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے سابقہ پچھلے تمام ایڈیشنز سے یہ ایڈیشن خوبصورت ہے۔ سبب اِس کا یہ ہے کہ امر شاہد اور گگن شاہد کتاب کے دیوانے ہیں اور دیوانے ہمیشہ کام کی عمدگی کو دیکھتے ہیں، اپنی حالت پر نظر نہیں کرتے چاہے لُٹ پُٹ جائیں۔ قارئین آپ سب جانتے ہیں ’’قائم دین ‘‘کتاب میں افسانے ایک دُنیا سے اپنی دل فریبی کو منوا چکے ہیں اور میری ذات کی سادگی اِس میں خوب لوگوں نے دیکھ لی ہے۔ سچ پوچھیے تو مَیں وہی کچھ ہوں جو اِن افسانوں میں ہوں۔ سیدھا سادا، ہلکا پھلکا سا آدمی جسے لوگ ادیب اور شاعر کہہ کر پھونک بھرتے ہیں جیسا کے باقی سب ادیبوں میں بھر دیتے ہیں مگر مَیں جانتا ہوں پھونک ہمیشہ آگ کو بھڑکاتی ہے اور ادیب اگر اُس پھونک کے نقصان کو نہ سمجھے تو اُسی تکبّر کی آگ میں جل جاتا ہے اور تخلیق بے برکتی کی راکھ بن جاتی ہے۔ چنانچہ مَیں بالکل عام بندہ ہوں۔ تھڑوں پر بیٹھنے والا، مفلسوں میں زندگی گزارنے والا۔ واللہ یہ کتاب اتنی خوبصورت چھپی ہے کہ یقین جانیے مجھے اپنی تحریروں پر رشک آنے لگا ہے۔ آپ بھی پڑھیے اگر مجھ سے محبّت نہ ہو جائے تو مَیں جھوٹا۔

152 pages, Hardcover

First published January 1, 2012

Loading...
Loading...

About the author

Ali Akbar Natiq

17 books55 followers
Ali Akbar Natiq began working as a mason, specializing in domes and minarets, to contribute to the family income while he read widely in Urdu and Arabic. Acclaimed as one of the brightest stars in Pakistan's literary firmament, Natiq has published two volumes of poetry and one collection of short stories.

अली अकबर नातिक़ का जन्म 1976 में ओकारा, पाकिस्तान में हुआ था। मैट्रिक करने के बाद उन्होंने अपने परिवार के गुज़ारे के लिए एक राजमिस्त्री के रूप में काम करना शुरू किया और गुंबदों और मीनारों के माहिर मिस्त्री बन गए। उन्होंने उर्दू और अरबी साहित्य खूब पढ़ा और प्राइवेट से बीए की डिग्री हासिल की। उन्होंने उर्दू पत्रिकाओं में अपनी शुरुआती कहानियों और कविताओं के प्रकाशन के साथ ही साहित्य की दुनिया में अपना खास मुकाम बना लिया। उन्हें उर्दू में लिखने वाले बेहतरीन युवा लेखकों में से एक माना जाता है।

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
17 (37%)
4 stars
19 (42%)
3 stars
6 (13%)
2 stars
2 (4%)
1 star
1 (2%)
Displaying 1 - 6 of 6 reviews
Profile Image for Tarun.
115 reviews65 followers
August 3, 2020
پنجاب کی مٹی کے لوک رنگ میں رنگی ان کہانیوں کو پڑھتے ہوئے مجھے پھر ایک پرانی بات یاد آ گئی ۔ تقریباً دس سال قبل جب میں نے باقائدگی سے اردو نثر پڑھنا شروع کی تھی ، تب بھی یہی خیال آیا تھا کہ یہاں ہندوستان میں اردو اور ہندی ادب آج بھی دہلی - یوپی- بہار کے معاشروں میں رچا بسا ہوا ہے ۔ پنجاب ، سندھ ، سرحد وغیرہ کے افسانے یا ناول بہت کم ہی نظر سے گزرتے ہیں ۔ منٹو ، بیدی اور کرشن چندر جو پنجابی لوک رنگ کے کچھ افسانے لکھ گئے سو لکھ گئے ورنہ یہاں نمائندگی کے واسطے بھی (مغربی ) پنجابی / سندھی نژاد مصنفین کی اردو کتابیں ڈھونڈے سے نہیں ملتیں ۔ آن لائن/ ای کتب اور پی ڈی ایف سے بات کچھ بن تو گئی ہے مگر بازار میں آج بھی عصری پاکستانی ادب کی کمیابی کھل رہی ہے ۔
خیر ، اب اتفاق سے طاہرہ اقبال ، مرزا حامد بیگ اور علی اکبر ناطق کی چند کتابیں ہاتھ لگ گئی ہیں سو فی الحال ان ہی کو پڑھ کے دیکھا جاۓ گا ۔
Profile Image for Usama Tanoli.
25 reviews
February 10, 2024
قائم دین
⭐️⭐️⭐️⭐️۔
ناطق صاحب ایک ایسے ادیب ہیں کہ یہ کچھ بھی لکھ لیں پڑھ کر ایک عجیب ہی لطف ملتا ہے۔ ان کی پہلی کتاب میں نے "نولکھی کوٹھی" پڑھی تھی اسکے بعد یہ دوسری کتاب پڑھی اور بہت لطف ملا۔
ناطق صاحب نے اس کتاب میں کمال کے افسانے لکھے ہیں اور ہر افسانہ ہمارے معاشرے کے بارے میں ہے جس سے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملتا ہے
اس میں ہر طرح کا افسانہ ہے چاہے وہ دکھی ہو ، مزاح ہو یا جنسی۔ ہر افسانہ پڑھ کر مزہ آیا اور ہر لفظ کمال ترتیب دیا ہے
Profile Image for sohail bhatti.
649 reviews4 followers
August 1, 2022
ویسے سچی بات کروں تو مجھے کئی افسانوں کی سمجھ نہیں آتی۔ اس میں مصنف کا کوئی دوش نہیں، میری اپنی عقل شاید ایک ایک حد سے آگے کا پیغام سمجھنے سے قاصر ہے۔ اس کتاب میں ہر افسانہ اپنے پنجاب کی مٹی اور اس کے ماحول کے پس منظر میں ہے۔ اور منظر نگاری ایسی خوبصورت کہ میں نے اپنے آپ کو وہاں کھڑے محسوس کیا۔
1 review
Read
June 16, 2021
I want to learn this book to the level of writing, which has chosen by OUP
Profile Image for Hassaan Shabbir.
20 reviews
July 7, 2023
لکھنے والے نے وہ لکھا جو پڑھنے والا پڑھنا چاہتا ہے اور جو پڑھنے والا ہو کتابوں سے پیار کرنے والا ہو اس کے لیے بہت اچھی چیز ہے یہ
Profile Image for Muhammad Sharif.
1 review
Read
January 27, 2026
It was an amazing book. Truly depicts the issues and problems deeply rooted in our society that we often ignore and don't speak about often or May be we don't want to speak about it.
Displaying 1 - 6 of 6 reviews