Jump to ratings and reviews
Rate this book

Maahi ماہی

Rate this book
Maahi is a periodical story of Love, hope and wait. It's a village Romance which is set in 90s and depicts the culture and rituals of rural Punjab. It lso deals with the important Societal issues, such as domestic violence, Marital Rape and unbalanced behaviors. It's a story of Mehr Bano, a young girl who loves rain, flowers and nature. She is committed to his cousin Rustam. A young handsome and the only army soldier from the village. Also tell the story of Goshi, alifeful and jolly friend of Maahi. Novel is portrayed in three parts Bulawa (The call), Safaid Moor (White Peacocks) and Chinaar K Pattay (The Chinaar Leaves). These chapters also describes the three years that the main characters are dealing with. It's a laughter to seriousness tale that surely will grip you till the end.

256 pages, Hardcover

Published July 1, 2021

1 person is currently reading
2 people want to read

About the author

Ratings & Reviews

What do you think?
Rate this book

Friends & Following

Create a free account to discover what your friends think of this book!

Community Reviews

5 stars
0 (0%)
4 stars
1 (100%)
3 stars
0 (0%)
2 stars
0 (0%)
1 star
0 (0%)
Displaying 1 - 2 of 2 reviews
Profile Image for Annie Akram.
141 reviews10 followers
January 20, 2022
Spoiler Alert

کتاب کا نام: ماہی
مصنف کا نام: قیصر مشتاق
صنف: ناول
صفحات کی تعداد:256
اشاعتی ادارہ:القریش پبلی کیشنز

قیصر مشتاق اردو ادب کے رسیا اور ایک ابھرتے مگر منجھے ہوئے صاحب ذوق لکھاری ہیں۔ اس سے قبل میں انکے چند افسانے پڑھ کر انکے ذوق اور علمی و ادبی پختگی کی قائل ہو چکی ہوں۔ ماہی، کتابی صورت میں دستیاب آپکا پہلا ناول ہے ۔

سب سے پہلے تو کتاب کا کور داد کا مستحق ہے۔ دعا، آس اور امید میں اٹھا ہاتھ،کتاب کی مرکزی کردار "مہربانو عرف ماہی" کی شخصیت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

یہ ناول ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو کئی رشتوں کی عدم دستیابی و عدم موجودگی کے باوجود محبت،وفا اور خلوص کا پیکر ہے، اور رشتوں کو نبھانا اور انکا پاس رکھنا خوب جانتی ہے۔وہ لگ بھگ ایسی ہی شخصی خوبیوں کے مالک "رستم"،جو کہ پاک آرمی کا جوان بھی ہے، کی محبت میں مبتلا ہے۔ حالات کا ہیر پھیر اور فرض کی پکار انکو ملن کی دہلیز پر پہنچنے سے پہلے ہی ہجر کے ریگزاروں میں لے چلتی ہے۔ ان دو کے علاوہ یہ کہانی معاشرے اور حالات کی ستم ظریفی کی شکار، "گوشی" کی بھی ہے۔ اسی طرح یہ کہانی ایک ہندو، مگر خلوص میں گندھی،محبت کی نودمیدہ کونپل کی آبیاری کرتی "عشیتہ" کی بھی ہے۔

کہانی کے پہلے حصے میں پنجاب کی دیہی زندگی کی بہت مشاقی سے عکاسی کی گئی ہے جو نہ صرف معلومات میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ تفنن طبع کا سامان بھی ہے۔ کئی معدوم ہوتی رسمیں،یہانتک کہ پنجابی کے الفاظ کو اس کتاب میں بیان کر کے مصنف نے پنجابی زبان و ثقافت کی بہت خدمت کی ہے۔

کتاب میں جابجا جہاں محبت، تقدیر، اور توکل جیسے فلسفوں پر قلم اٹھایا گیا ہے، وہاں جہالت پر مبنی رویوں اور رسوم کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

کہانی جہاں جاندار ہے وہاں حقیقت کے قریب اور relatable بھی ہے۔مروجہ ناولوں میں متعارف کروائے گئے مرکزی کرداروں کی مانند ہیرو اونچے طبقے کا، غیر حقیقی وجاہت اور دولت کا مالک ، اور مغرور لڑکا نہیں بلکے میرے اور آپکے جیسا ایک متوسط طبقے کا باذوق اور ٹھہری ہوئی شخصیت کا مالک آدمی دکھایا گیا ہے اور یہی حال ہیروئن کا بھی ہے۔

مصنف نے ثانوی کرداروں پر بھی بہت محنت کی ہے۔ مثلاً گوشی کا کردار اور کہانی اس طرح بیان کی گئی ہے کہ وہ آپ کو پہروں اداس رکھ سکتی ہے۔ "بالاں" اور "بڑے ابو" کے شخصی خدوخال ایسے بیان کیے گیے ہیں کہ آپکے ذہن میں ایک متفکر ماں اور ایک شفیق دادا کا نقشہ سا بن جاتا ہے۔ یہی حال سمترا اور عشیتہ کا بھی ہے۔

حقیقت سے قریب ہونے کے باوجود کہانی کہیں کہیں مبالغے کی گھمن گھیریوں میں ڈولتی بھی محسوس ہوتی ہے۔ مثلا بھارت والے جتنے حصے ہیں وہاں میں رستم کے لیے کسی بڑی دقت یا رکاوٹ کی منتظر تھی جو میری رائے میں تجسس اور دلچسپی،دونوں میں اضافے کا باعث بن سکتی تھی(یہ میری ذاتی و ناقص رائے ہے)۔ مجموعی طور پر بھی مجھے ناول میں تجسس کی کمی محسوس ہوئی ہے۔

اسی طرح کہانی میں چھوٹے چھوٹے پنج لفظی و شش لفظی جملے بھی کچھ زیادہ ہیں جنہیں سابقہ جملے سے جوڑ کر رموز اوقاف کا استعمال کر کے اگر ایک جملہ بنا دیا جاتا تو مجموعی تاثر بھی اچھا آتا اور تحریر کے ربط میں مزید اضافہ ہوتا۔

مجموعی طور پر یہ ایک بہت اچھا ناول ہے اور مصنف کی محنت و عرق ریزی کا غماز ہے جس کے لیے وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ ۔ اسے ضرور پڑھیں ۔
This entire review has been hidden because of spoilers.
2 reviews6 followers
Read
July 8, 2022
One of the best masterpiece which enhance the beauty of our culture and traditions...The beauty of our country is defined so aesthetically and the journey of love is beyond amazing
Displaying 1 - 2 of 2 reviews

Can't find what you're looking for?

Get help and learn more about the design.