Arooj > Arooj's Quotes

Showing 1-4 of 4
sort by

  • #1
    Faiz Ahmad Faiz
    “اس وقت تو یوں لگتا ہے اب کچھ بھی نہیں ہے
    مہتاب نہ سورج، نہ اندھیرا نہ سویرا

    آنکھوں کے دریچوں پہ کسی حسن کی چلمن
    اور دل کی پناہوں میں کسی درد کا ڈیرا

    ممکن ہے کوئی وہم تھا، ممکن ہے سنا ہو
    گلیوں میں کسی چاپ کا اک آخری پھیرا

    شاخوں میں خیالوں کے گھنے پیڑ کی شاید
    اب آ کے کرے گا نہ کوئی خواب بسیرا

    اک بَیر، نہ اک مہر، نہ اک ربط نہ رشتہ
    تیرا کوئی اپنا، نہ پرایا کوئی میرا

    مانا کہ یہ سنسان گھڑی سخت کڑی ہے
    لیکن مرے دل یہ تو فقط اک ہی گھڑی ہے

    ہمت کرو جینے کو تو اک عمر پڑی ہے

    "فیض احمد فیض"

    میو ہسپتال، لاہور
    4، مارچ 82ء”
    Faiz Ahmad Faiz

  • #2
    Faiz Ahmad Faiz
    “رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
    جیسے ویرانے میں چپکے ے بہار آجائے
    جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
    جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے”
    Faiz Ahmad Faiz, Nuskha ha-e Wafa / نسخہ ہائے وفا

  • #3
    Ashfaq Ahmed
    “ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا... کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں پر ملتی ہے...؟ .تو فرمانے لگے... "ماں کی آغوش میں! اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں!! اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو علم میں!!! وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں، ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ وہ خدا کی مخلوق کے لیے زحمت نہ بنے۔”
    Ashfaq Ahmed, Zaviya 3 / زاویہ ٣

  • #4
    Jaun Elia
    “کسی کے پاس رہنا ہو تو تھوڑا دور رہنا چاہے”
    Jaun Elia



Rss