Wasif Ashraf > Wasif's Quotes

Showing 1-7 of 7
sort by

  • #1
    Bano Qudsia
    “محبت میں ذاتی آزادی کو طلب کرنا شرک ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں کی جا سکتی۔ ۔ ۔ ۔ محبوب سے بھی اور اپنی ذات سے بھی ۔
    محبت غلامی کا عمل ہے اور آزاد لوگ غلام نہیں رہ سکتے ۔”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #2
    Bano Qudsia
    “جب انسان محدود خواہشوں اور ضرورتوں کا پابند ہوتا ہے ، تو اُسے زیادہ جھوٹ بولنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی
    ― بانو قدسیہ، حاصل گھاٹ”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #3
    Bano Qudsia
    “محبّت اپنی مرضی سے کھلے پنجرے میں طوطے کی طرح بیٹھنے کی صلاحیت ہے. محبّت اس غلامی کا طوق ہے جو انسان خود اپنے اختیار سے گلے میں ڈالتا ہے”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #4
    Bano Qudsia
    “انسان کو غالباً سب سے زیادہ تحکم کا شوق ہے۔ وہ دوسروں پر کبھی رعب، کبھی خوشامد، کبھی سزا دے کر اپنی حکومت کا ثبوت اپنی اناکو پہنچاتا رہتا ہے۔ تحکم زیادہ ہوتا چلا جائے تو خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے، دوسروں کی مرضی پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے مواقع کم ہوں تو احساس کمتری بڑھنے لگتا ہے۔”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #5
    Bano Qudsia
    “اِنسان حاصل کی تمنا میں لاحاصل کے پیچھے دوڑتا ہے اُس بچے کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کے مشغلے میں گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے ، نہ تتلیاں ملتی ہیں نہ واپسی کا راستہ ۔۔۔”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #6
    Bano Qudsia
    “ہر لبرل آدمی پہلے اپنا راستہ چھوڑتا ہے اور پھر کسی اور کے راستے کو درست سمجھتا ہے. اس کے پاس نہ اپنی اقدار باقی رہتی ہیں ، نہ کسی اور کی اقدار کی وہ عزت کرسکتا ہے. ضرورت اس بات کی نہیں کہ انسان بےرنگ ہو.بلکہ سمجھنا یہ پڑیگا کہ ہر رنگ کی اپنی شان ہے.”
    Bano Qudsiyah, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #7
    Bano Qudsia
    “Muhabbat apni marzi se khulay pinjray main totay ki tarha bethnay ki salaahiyat hai. Muhabbat is ghulami ka toq hai jo insaan khud apnay ekhtyar se galay main dalta hai”
    Bano Qudsiyah, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ



Rss