Mustansar Hussain Tarar > Quotes > Quote > Muhammad Usman Minhas liked it

Mustansar Hussain Tarar
“جدید افسانے کو شروع کرنے کا ایک اور طریقہ بھی بے حد مقبول تھا۔ یعنی، غار میں بیٹھے ایک شخص نے دوسرے شخص سے کہا کہ ہم کتنے ہیں۔ دوسرے نے کہا کہ اے احمق کیا تو حساب میں فیل ہوتا رہا ہے۔ دیکھتے نہیں کہ ہم دو ہیں۔ تب پہلے شخص نے آہ بھر کر کہا کہ باہر زمانہ کتنا بدل چکا ہے۔ میرا خیال ہے تیسرا اور چوتھا شخص ہمارے لیے برگر خریدنے کے لیے گئے تھے۔ ابھی تک نہیں لوٹے۔ میں خود جا کر دیکھتا ہوں کہ کہیں وہ دھند میں گم تو نہیں ہو گئے۔ یہ کہہ کر پہلا شخص غار سے باہر نکل گیا۔ دوسرے شخص نے اطمینان کا ایک سانس لیا اور سگریٹ سلگا کر سوچنے لگا کہ پہلا شخص تھا بھی یا نہیں۔ اور میں بھی ہوں یا نہیں۔۔۔”
Mustansar Hussain Tarar, Tarar Nama 2 / تارڑ نامہ 2
tags: humor

No comments have been added yet.