Rana Muneeb > Rana's Quotes

Showing 1-15 of 15
sort by

  • #1
    Bano Qudsia
    “Muhabbat apni marzi se khulay pinjray main totay ki tarha bethnay ki salaahiyat hai. Muhabbat is ghulami ka toq hai jo insaan khud apnay ekhtyar se galay main dalta hai”
    Bano Qudsiyah, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #2
    Ashfaq Ahmed
    “پتُر! درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر محسوس ہو، ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔”
    Ashfaq Ahmed, Zaviya / زاویہ

  • #3
    Bano Qudsia
    “اِنسان حاصل کی تمنا میں لاحاصل کے پیچھے دوڑتا ہے اُس بچے کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کے مشغلے میں گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے ، نہ تتلیاں ملتی ہیں نہ واپسی کا راستہ ۔۔۔”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #4
    Ashfaq Ahmed
    “ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا... کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں پر ملتی ہے...؟ .تو فرمانے لگے... "ماں کی آغوش میں! اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں!! اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو علم میں!!! وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں، ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ وہ خدا کی مخلوق کے لیے زحمت نہ بنے۔”
    Ashfaq Ahmed, Zaviya 3 / زاویہ ٣

  • #5
    Ashfaq Ahmed
    “لوگ دوسرے لوگوں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟”
    ” ذرا ایک منٹ ٹھہر کر اس مسلے پر غور کریں. وہ کون سے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آزار نہیں دیتے؟
    وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو دکھ نہیں دیتے. ان کے اندر دکھ کا اور آزار کا لاوا اتنا شدید نہی…ں ہوتا کہ وہ ابل کر دوسروں پر گرنے لگے.
    چناچہ نتیجہ یہ نکلا کہ دوسروں کو حفاظت میں رکھنے کے لئے خود کو حفاظت میں رکھنا بہت ضروری ہے….
    اصل میں “خود کریمی” ہی “مخلوق کریمی” ہے. چونکہ اس کا منبع ایک ہی ہے اس لئے یہ سبھی کو ایک سا سیراب کرتی ہے-
    اور خود کریمی کا اجرا اس طرح ہوتا ہے کہ سچ کو اندر آنے دیا جائے اور اپنے زخموں کی مرہم پٹی کرنے دی جائے تاکہ اپنا اندر صحتمند ہو جائے.”
    Ashfaq Ahmed, Baba Sahiba / بابا صاحبا

  • #6
    Bano Qudsia
    “پرانے وقتوں کو یاد نہیں کرتے زیادہ، نئے دنوں میں گھن لگ جاتا ہے”
    Bano Qudsia, Raja Gidh / راجه گدھ

  • #7
    Ashfaq Ahmed
    “ایک بے سمجھ اور بے انصاف آدمی ساری عمر یہی سمجھتا رہے گا کہ وہ ایک ٹارگٹ ہے ، ایک نشانہ گاہ ہے - اور اس پر مسلسل تیر اندازی ہو رہی ہے - لیکن جب وہ خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا تو اسے پتہ چلے گا وہ ایک نشانہ ہی نہیں ، ایک تیر بھی ہے جو وقت بے وقت چلتا رہتا ہے ......... اور خوب خوب زخم دیتا ہے.....!!”
    Ashfaq Ahmed, Mann Chalay Ka Sauda / من چلے کا سودا

  • #8
    Bano Qudsia
    “جب کبھی کوئی مرد کسی عورت کے عشق میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے اس عورت کی بھوک مٹانے کا چسکا پڑ جاتا ہے۔”
    Bano Qudsia, Raja Gidh / راجه گدھ

  • #9
    Bano Qudsia
    “کتابوں سے محبت کرنے والے لوگ اس قدر سنجیدہ ہوجاتے ہیں کہ مزاح ان کی زندگی سے مکمل طور پر نکل جاتا ہے اور وہ سارا وقت لمبا جبہ پہن کر پڑھے ہوئے نظریات کی لاٹھی سے دوسروں کی پٹائی میں مصروف رہتے ہیں.”
    Bano Qudsia, Raja Gidh / راجه گدھ

  • #10
    Bano Qudsia
    “کچھ لمحے بڑے فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اس وقت یہ طے ہوتا ہے کہ کون کس شخص کا سیارہ بنایا جائے گا۔ جس طرح کسی خاص درجہ حرارت پر پہنچ کر ٹھوس مائع اور مائع گیس میں بدل جاتا ہے‘ اسی طرح کوئی خاص گھڑی بڑی نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے، اس وقت ایک قلب کی سوئیاں کسی دوسرے قلب کے تابع کر دی جاتی ہیں۔ پھر جو وقت پہلے قلب میں رہتا ہے وہی وقت دوسرے قلب کی گھڑی بتاتی ہے‘ جو موسم‘ جو رُت‘ جو پہلے دن میں طلوع ہوتا ہے وہی دوسرے آئینے منعکس ہو جاتا ہے۔ دوسرے قلب کی اپنی زندگی ساکت ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد اس میں صرف بازگشت کی آواز آتی ہے”
    Bano Qudsia, Raja Gidh / راجه گدھ

  • #11
    Bano Qudsia
    “محبّت اپنی مرضی سے کھلے پنجرے میں طوطے کی طرح بیٹھنے کی صلاحیت ہے. محبّت اس غلامی کا طوق ہے جو انسان خود اپنے اختیار سے گلے میں ڈالتا ہے”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #12
    Bano Qudsia
    “جب انسان محدود خواہشوں اور ضرورتوں کا پابند ہوتا ہے ، تو اُسے زیادہ جھوٹ بولنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی
    ― بانو قدسیہ، حاصل گھاٹ”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #13
    Bano Qudsia
    “محبت میں ذاتی آزادی کو طلب کرنا شرک ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں کی جا سکتی۔ ۔ ۔ ۔ محبوب سے بھی اور اپنی ذات سے بھی ۔
    محبت غلامی کا عمل ہے اور آزاد لوگ غلام نہیں رہ سکتے ۔”
    Bano Qudsia, Hasil Ghat / حاصل گھاٹ

  • #14
    Amrita Pritam
    “When a man denies the power of women, he is denying his own subconscious.”
    Amrita Pritam

  • #15
    Bano Qudsia
    “جب محبت ملے گی تو پھر سب حق خوشی سے ادا ہوں گے، محبت کے بغیر ہر حق ایسے ملے گا جیسے مرنے کے بعد کفن ملتا ہے۔”
    Bano Qudsia, Raja Gidh / راجه گدھ



Rss