Status Updates From Pehchan/ پہچان
Pehchan/ پہچان by
Status Updates Showing 1-7 of 7
Fariha
is 89% done
"...دراصل میں نے تو یہ جانا تھا ایک دم....ایک عجیب خاموش، پُر سکون دوپہر میں....اچانک مجھ پر انکشاف ہوا کہ زندگی کہیں بھی نریشن نہیں..."
"نریشن؟"
"ہاں! کہیں بھی نریشن نہیں....ہاں لفظ ہیں۔ اور عمل اور وقت ہے۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ وقت کا ایک ٹکڑا ہے اور کچھ ناقص لفظ اور ادھورا عمل تو یہ نریشن تو دراصل ہم خود بناتے ہیں۔ عمل کو لفظوں میں لکھنے کے مجرم ہم خود ہیں۔ اس لئے کہ وہ تسلسل جو ہم پیدا کرتے ہیں۔[۔۔۔]
— Jan 07, 2022 08:13AM
1 comment
"نریشن؟"
"ہاں! کہیں بھی نریشن نہیں....ہاں لفظ ہیں۔ اور عمل اور وقت ہے۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ وقت کا ایک ٹکڑا ہے اور کچھ ناقص لفظ اور ادھورا عمل تو یہ نریشن تو دراصل ہم خود بناتے ہیں۔ عمل کو لفظوں میں لکھنے کے مجرم ہم خود ہیں۔ اس لئے کہ وہ تسلسل جو ہم پیدا کرتے ہیں۔[۔۔۔]
Fariha
is on page 28 of 204
"کیا واقعی میں اتنا مضحکہ خیز ہوں تسنیم؟"
"کیا؟" اس نے جنگلیوں کی طرح منہ پھاڑ کے کہا۔
"اپنے آپ کو اتنا محفوظ مت سمجھو، دراصل کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ سب اندھیرے کے گول چکنے گنبد سے ننگے پاؤں پھسل رہے ہیں۔ اس نے عینک اتر کر میزپر رکھ دی۔ اُنچی سی ناک اور جلتی ہوئی آنکھوں پر گھنی سیاہ بھنویں آپس میں جڑی ہوئی تھیں۔
— Dec 18, 2021 02:42AM
Add a comment

is on page 12 of 204
اس وقت بھی کہیں سوکھی گھاس میں چیونٹیاں اپنا راستہ ڈھونڈ رہی تھیں اور پرندوں کے سینے میں دل ایک ہی انداز سے دھڑک رہے تھے اور وجود کا احساس چمکتی دُھوپ بن کر کائنات پر پھیلا تھا۔ وجود کا احساسِ محض جس کے بعد اندھیرا تھا اور سکوت۔
— Dec 10, 2021 10:34AM
Add a comment
Kamran
is on page 109 of 204
"اور اب میں راتوں کو چوری چھپے اپنی تصنیف پر کام کرتا ہوں۔ جیسے کوئی چیز میرے اندر سے نکل کر باہر آتی ہے۔ اور باہر آ کر ختم ہوتی ہے۔ تو کیا میں چیزوں کو ختم کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ اپنی جلد، اپنے لہو، اپنی ہڈیوں سے نوچ نوچ کر پھینک رہا ہوں؟ تو پھر چیزوں کو محفوظ کرنے ، علم کو پانے زندہ رکھنے کا اور کیا راستہ ہوگا۔ ؟ "
- ہزار پایہ از خالدہ حسین
— Jan 12, 2019 09:31AM
Add a comment
- ہزار پایہ از خالدہ حسین