Kamran’s Reviews > Charaghon Ka Dhoowan / چراغوں کا دھواں > Status Update
Kamran
is on page 50
قیامت خیز 1947 ختم ہوا۔ اب 1948 شروع ہو رہا تھا۔
"بھلا مجھے یہاں آئے ایسا کون سا زمانہ بیتا تھا۔ یہی کوئی دو ڈھائی مہینے مگر لگ رہا تھا کہ ایک پورا زمانہ پیچھے چھوڑ آیا ہوں اور اب اور ہی زمانے میں سانس لے رہا ہوں۔ زمین و آسمان بھلا اس طرح بھی بدلتے ہیں۔ وہ زمین اور آسمان اور تھے۔ ان کی بو باس اور تھی۔ یہاں زمین و آسمان اور تھے۔ بو باس ان کی اور تھی۔ "چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے ایک نئے ذائقہ کا احساس ہوتا۔
— Jun 18, 2019 10:59AM

Like flag
Kamran’s Previous Updates
Kamran
is on page 242
پاکستان اور ناصر چند مہینوں کے فرق سے بس آگے پیچھے گئے یعنی وہ پاکستان جس میں، میں نے 47ء کے اتے جاڑوں میں آ کر قدم رکھا تھا اور بنگالی جس کا جزو لاینفک تھے اور اور اس نئے ملک کی اکثریت تھے۔ اب جو پاکستان تھا، وہ تو بھٹو صاحب کے دیئے ہوئے نام کے مطابق نیا پاکستان تھا اور اب مجھے یاد آ رہا ہے کہ ناصر جب ڈھاکہ اور ڈھاکہ کے آس پاس کی بستیوں میں گھوم پھر کر واپس آیا تو کتنا گرمجوش نظر آ رہا تھا۔
— Jul 02, 2019 11:44PM